
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کیساتھ پاکستان کی خودمختاری کا سودا کیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری کا سودا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خودمختاری کے قانون کو ریورس کریں گے کیونکہ اس وقت اسٹیٹ بینک کا کنڑول آئی ایم ایف کے پاس ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ریٹائرڈ ہونے والے ہیں اور ان کی خدمات مزید درکار نہیں۔