
روسی سفیر نے پاکستانی خبر رساں ادارے دی نیشن کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران حالیہ صورتحال پر کہا کہ وہ عمران خان کی عزت کرتے ہیں، وہ نہ صرف کرکٹ بلکہ حالیہ یعنی جدید سیاست کے بھی لیجنڈ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روسی سفیر ڈانیلا وکتروچ گانِچ نے کہا کہ وہ پاکستان کا احترام کرتے ہیں اور پاکستانی عوام کی عزت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے سربراہ وزیراعظم عمران خان کو بھی محترم جانتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بڑی شخصیت ہیں وہ نہ صرف کرکٹ کی دنیا کے بلکہ موجودہ ملکی اور جدید سیاست کے بھی لیجنڈ ہیں۔ روسی سفیر نے کہا کہ وہ ان کے دورہ روس کے بھرپور فوائد کیلئے دعاگو ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1497618475526754304
روسی سفیر نے عمران خان کی بہتر صحت کیلئے بھی دعا کی اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے جس بھی مقصد کیلئے روس کا دورہ کیا ہے وہ پورا ہو اور اس کا پاکستان کو بھرپور فائدہ پہنچے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران احترام کا لفظ 3 بار استعمال کیا۔