
سربراہ پی ڈی ایم اور جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید کردی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی جو آگ لگائی اب خود اُس آگ میں جلنے والے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا سیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کا استعمال عمران خان کو لے ڈوبے گا، گوجرانولہ کا واقعہ پنجاب کی حدود میں پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت ہے، ملزم کو پی ٹی آئی کارکن نے پکڑ کے پنجاب پولیس کے حوالے کیا۔
فضل الرحمان نے مزید کہا ملزم نے دوران حراست اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ عمران دین کی توہین کے مرتکب ہوئے، اسی بنیاد پر وہ حملہ کرنا چاہتا تھا،عمران خان اور اس کے رفقا بلا تحقیق وزیراعظم، رانا ثنا اور افسران پہ الزام لگا کر اشتعال پھیلا رہے ہیں، جس سے معاملہ مشکوک ہو گیا،اس معاملہ کی اعلی سطح پر تحقیقات ضروری ہو گئی ہے تاکہ قوم کو اصل حقائق سے باخبر رکھا جا سکے۔
انہوں نے کہا ایسے واقعات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے، کل کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے،عمران مذہب سے ناواقف ہیں لیکن ہر معاملہ میں مذہبی ٹچ دیکر اپنے کارکنوں کو گمراہ کرنے کے علاوہ مذہبی جنونیت کو فروغ دیتے ہیں، اس کے نتائج ملک اور معاشرہ کے علاوہ خود عمران اور اس کی جماعت کے لئے بھی اچھے نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب عمران خان کا کہنا ہے صحتیابی کے بعد حقیقی آزادی مارچ دوبارہ شروع ہوگا،علم تھا حملہ ہوگا، لیکن یقین نہ تھا کہ ایسا کریں گے،حملہ کرنے والے دو آدمی تھے،ایک برسٹ دائیں اور دوسرا بائیں طرف سے آیا۔ جب ہم گرے تو گولیاں اوپر سے گزریں،عمران خان پر حملے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1fazakhaaapniaaag.jpg