
مشہور پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کی زندگی پر مبنی فلم میں اداکار کرنی پڑی تو رنگ گورا کرنے کا انجکشن لگوالوں گی۔
تفصیلات کے مطابق صنم سعید نے یہ گفتگو جیو نیوز کے پروگرام"جشن کرکٹ" میں کی، ان کے ساتھ پروگرام میں مشہور اداکار محب مرزا بھی شریک تھے، پروگرام کے میزبان نےدونوں مہمانوں سے دلچسپ سوالات کیے جس پر انہوں نے مزیدار جوابات دیئے۔
پروگرام میں ایک موقع پر میزبان شہزاد نے پوچھا اگر مریم نواز شریف کی زندگی پر فلم بنےاور آپ کو اس میں مرکزی کردار کی پیشکش ہو تو آپ کیا جواب دیں گی؟
صنم سعید نے کہا کہ اگر میری اور مریم نواز کی رنگت ایک جیسی ہوتی تو میں یہ کردار ضرور نبھاتی، اس پر ان کے ساتھی اداکار محب مرزا نے لقمہ دیا کہ آپ مریم نواز بننے کیلئے رنگ گورا کرنے والے انجکشنز لگوالیں؟؟
صنم سعید نے کہا کہ ہاں مریم نواز کے کردار کو نبھانے میں مزا تو بہت آئے گا ٹھیک ہے اگر مجھے یہ کردار آفر ہوا تو میں انجکشنز لگواکر یا میک اپ کرکے اسے نبھانے کی کوشش کروں گی۔>
صنم سعید نےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں نے دعا کی تھی کہ ملک میں ایک سچا حکمران آئے، مجھے نہیں معلوم عمران خان سچے ہیں یا نہیں، میں پھر یہی دعا کروں گی کہ جو اس ملک کیلئے اچھا ثابت ہو وہی وزیراعظم بنے۔
میزبان نے پوچھا اگر آپ نے کبھی سیاست میں قدم رکھا تو آپ نوجوان سیاست دان بلاول بھٹو زرداری کی پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گی جس پر صنم سعید نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاست میں آئی بھی تو بلاول کی پارٹی جوائن نہیں کروں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sanam1111.jpg