
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ان سے آرمی ایکٹ کے تحت نمٹے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 9 مئی کو جناح ہاؤس کو نظر آتش کرنے سمیت پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کی۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات افسوسنا ک ہیں ان کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہوگی، میں نے کئی بار عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف کیا، عمران خان نوجوانوں سے جھوٹے وعدہ کرتے ہیں اور انہوں نے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عمران خان جیسے نالائق اور جھوٹے خان پاکستان کی غیرت پر قربان کرنا ہوں گے، عمران خان کے ساتھ آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے، پاک فوج پر مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے،ہماری فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tanveerilaah.jpg