
مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو عام معافی دے کر رہا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ اور اسٹیٹس مین شپ دکھانے کا وقت آگیا ہے، نواز شریف دل بڑاکرکے ہاتھ بڑھائیں، نواز شریف کو بانی پی ٹی آئی کے پاس ضرور جانا چاہئے، اگر فوری طور پر فیصلہ نا کیا تو یہ موقع ضائع ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی سنگل لارجسٹ پارٹی بن کر سامنے آئی ہے، نواز شریف کو چاہئے کہ وزارت عظمی پیپلزپارٹی کو دے کر خود سربراہ مملکت بن جائیں اور ساتھ ہی پی ٹی آئی کو سسٹم میں شامل کریں، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک قومی حکومت بنانی چاہئے۔
مشاہد حسین نے کہا کہ اس وقت تین بڑی جماعتیں ہیں وہ مل کر فیصلہ کریں، 8 فروری کو عوام نے ثابت کیا کہ انہیں نظام پر اعتماد ہے، سیاسی جماعتیں بھی ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھیں، ماضی کی غلطیاں نا دہرائیں اور نادر موقع کو ضائع نا کریں۔
ن لیگی سینیٹٹنے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو عام معافی دے کر رہا کرنے کامطالبہ کیا اور کہا کہ حسین بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کروایا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mss1h1h121.jpg