
عمران خان حملہ کیس ؛ جے آئی ٹی کے معاملات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
نجی چینل اے آروائی نیوز کے صحافی نعیم اشرف بٹ کا کہنا ہے کہ جے آئ ٹی کے4ارکان نےابھی تک ملزمان سےکوئی تفتیش ہی نہیں کی، ایک رکن نےملزم نوید کےپاس جانےسےہی انکار کردیا۔
جے آئی ٹی رکن کا موقف تھا کہ ملزم نوید ہائی پروفائل کیس کا ملزم ہے،اگر کچھ ہوگیاتویہ نہ کہا جائےکہ میں اسکو ملاتھا،
https://twitter.com/x/status/1613148135387451392
نعیم اشرف بٹ کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کےکنوینر اور ایک رکن ہی ملزم سےتفتیش کررہےہیں
جے آئی ٹی کے ارکان یہ بھی نہیں کہہ رہے کہ ہمیں نکال دیا جائے یا معذرت کرلیں، وہ جے آئی ٹی ٹیم کا حصہ بھی ہیں اور ملزم کی تفتیش بھی نہیں کررہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل عمران خان نے کہا تھا کہ جے آئی ٹی ممبران کو میرے خلاف قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے نتائج سے خود کو دور کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1612784059997999104
انہوں نے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے میرے خلاف قاتلانہ حملے کی کوشش کے پیچھے طاقتور حلقے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jt1h1h121.jpg