عمران خان اور شاہ محمود کا ٹرائل شفاف انداز سے نہیں ہوا،سرکاری وکیل

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت شروع، پراسیکیوٹر حامد علی شاہ پیش نہ ہو سکے، ذوالفقار عباس نقوی ایف آئی اے کی طرف سے دلائل دیں گ

دونوں سرکاری وکلاء روسٹرم پر طلب۔۔۔ یہ وہ وکلاء ہیں جن کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے مقرر کیا گیا تھا

ججز سرکاری وکلاء کی جانب سے دیے گئے بیان حلفی کا جائزہ لے رہے ہیں

سائفر کیس:گزشتہ روز یہ تاثر گیا کہ شاید پراسیکیوشن تاخیر کرنا چاہ رہی ہے،ہم تاخیر نہیں کرنا چاہتے، میں دلائل شروع کر رہا ہوں،پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی

کیا دونوں وکلاء نے بطور سرکاری وکیل سزائے موت یا عمر قید کے کسی کیس کا ٹرائل کیا ہے؟؟؟ججز کا سوال

دونوں اسٹیٹ کونسلز کے بیان حلفی عدالتی ریکارڈ پر نہیں لائے جا سکتے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر

کوئی بات نہیں، ہم ان کو ختم ہی کر دیتے ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دبے الفاظ میں سائفر کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا کر دی


عمران خان اور شاہ محمود کا ٹرائل شفاف انداز سے نہیں ہوا ،سرکار کے وکیل نے عدالت کے سامنے تسلیم کر لیا


سلمان صفدر کے دلائل اس پر تھے کہ انھیں فئیر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔ پراسیکیوشن کا ریمانڈ بیک کرنے کی کوشش


اس وقت آپ نے اس بات کو ڈیفینڈ کیا تھا کہ فئیر ٹرائل ہوا ہے ۔اب اس بات کو چھوڑ دیں میرٹ پر دلائل دیں ۔ چیف جسٹس


اِس عدالت کے سامنے اس وقت دو نکات زیرسماعت ہیں، ایک ٹرائل شفاف نہ ہونا اور دوسرا کیس کے میرٹس کا معاملہ ہے، اگر عدالت قرار دیتی ہے کہ ٹرائل شفاف نہیں تھا تو اُسکا نتیجہ مختلف ہو گا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر

ٹرائل شفاف نہ ہونے کا نکتہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکیل نے اٹھایا تھا، پراسیکیوشن نے کہیں نہیں کہا کہ ٹرائل درست نہیں تھا، عدالت نے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ سے پوچھا تھا کہ کیا ٹرائل درست ہوا، حامد علی شاہ نے کہا تھا کہ ٹرائل درست ہوا تھا، یہ بالکل درست نہیں ہو گا کہ اس سٹیج پر کہیں کہ ٹرائل شفاف نہیں تھا، چیف جسٹس عامر فاروق

آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ٹرائل درست نہیں ہوا اور کیس ریمانڈ بیک کر دیا جائے؟ چیف جسٹس عامر فاروق کا استفسار

جی، میں یہی کہہ رہا ہوں، ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی


اب اسٹیج پر ہم کیسے میرٹس کو دیکھے بغیر کیس واپس ٹرائل کورٹ کو بھیج دیں؟ چیف جسٹس عامر فاروق


https://twitter.com/x/status/1793616886531596482
https://twitter.com/x/status/1793646674818281790
https://twitter.com/x/status/1793635653630165387
https://twitter.com/x/status/1793562101191209463
https://twitter.com/x/status/1793659221688603107
https://twitter.com/x/status/1793657431555235858
https://twitter.com/x/status/1793605392339243135
https://twitter.com/x/status/1793596117495730322
https://twitter.com/x/status/1792935548757197027
 
Last edited by a moderator:

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
This SOB Amer Farooq is pretending to fool people, he is going to send the case back for re-trial. PTI should request in every case that he shouldn't be part of the bench on any of IK cases.
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
The case has no merits in it. The fucking prosecutor's intention is to delay the case by asking the corrupt & compromised CJ that this case should be retried.