!عمران خان اور دشمن

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
!عمران خان اور دشمن


اگل خان۔ ہٹلر خان۔ یوٹرن خان۔ زکوٰۃ خان۔کینسر خان۔ سونامی خان۔ یہودی خان۔ طالبان خان۔ اسٹیبلشمنٹ خان۔ یہ خان۔ وہ خان۔
کون ہے یہ بندہ جو اتنی ساری (آپس میں متضاد) برائیوں کا بیک وقت مجموعہ ہے؟ کیا کیا ظلم ڈھائے ہیں اس بندے نے اس ملک پر؟ ۶۵ سال میں اس ملک کا بیڑہ ہی غرق کردیا ہوگا جو اتنے مختلف غلیظ ناموں سے پکارا جاتا ہے۔
اور کون ہیں اسے ان ناموں سے پکارنے والے؟ ملک و قوم کے وہ ہمدرد جنہوں نے ۶۵ سال سے اس ملک کو ترقی کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ؟ وہ زرداری جس نے کبھی بھوکی ننگی قوم کے پیسوں سے گھوڑوں کو مربے نہیں کھلائے؟ وہ شریف خاندان جس نے قوم کی ہڈیوں سے گودہ تک نچوڑ کر دنیا بھر میں اربوں ڈالر کے کاروبار نہیں لگائے؟ وہ الطاف بھائی جس نے روشنیوں کے شہرمیں پچیس سال میں پچیس ہزار لاشیں نہیں گرائیں؟ وہ اسفندیار ولی جس نے پختون قوم کو اس کی تاریخ کے نازک ترین موڑ پر ساڑھے تین کروڑ ڈالر کے عوض نہیں بیچا؟ وہ فضل الرحمن جس نے بینظیر سے لے کر مشرف اور زرداری سے لے کر شریفوں تک ہر حکومت میں چند وزارتوں کیلئے اسلام کا پاک نام نہیں بیچا؟یہ سیٹھی، یہ میر شکیل، یہ ارسلان افتخار، یہ سب کے سب اس کے مخالف آخر کیوں ہوئے؟کیا اس وجہ سے کہ اس بندےنے قائد اعظم کے پاکستان کو پچھلے ۶۵ سال میں اس حال تک پہنچایا؟
اور کیا چیز ہے جو اس بندے کو بے چین رکھتی ہے؟ ۶۳ سال کی عمر میں جبکہ لوگ اپنے بچوں کیساتھ پرسکون وقت گزارنا پسند کرتے ہیں، اس عمر میں یہ بندہ پاکستان کے طول و عرض میں دیوانوں کی طرح پھرتا ہے۔ آخر کیا چاہئیے اسے؟ اس کے مخالفین کہتے ہیں کہ اسے وزارت عظمیٰ کی طلب بے چین کیے ہوئے ہے۔ کیا واقعی؟ لیکن آخر وزارت عظمیٰ کی طلب کسی کو کیوں ہوتی ہے؟ پیسہ کے لئے؟ شہرت کیلئے؟ کرپشن کیلئے؟لیکن۔۔۔۔۔۔
پیسے کیلئے؟ لیکن پیسے کا تو اس بندے کو لالچ نہیں اور یہ دنیا جانتی ہےاور اس کی ساری زندگی اس امر کی گواہ ہے۔ اس نے تو اپنا کرکٹ سے کمایا ہوا اکثر پیسہ بھی اس ملک کے غریبوں کیلئے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی میں جھونک دیا۔ پیسہ ہی چاہئیے ہوتا تو برطانیہ میں کسی کاؤنٹی ٹیم کی کوچنگ سنبھالتا اور ساتھ ہی کرکٹ میچوں میں کمنٹری سے کروڑوں کماتا۔ پیسہ چاہئیے ہوتا تو جمائمہ خان سے طلاق کے عوض ہی (برطانوی قوانین کے مطابق) اربوں وصول کرسکتا تھا۔
شہرت کیلئے؟ لیکن عمران خان سے زیادہ شہرت بھلا کس پاکستانی کو اللہ نے دی ہوگی ؟ وہ شخص کہ برطانوی شاہی خاندان جس کیساتھ اٹھنے بیٹھنے میں فخر محسوس کرتا ہے اور انڈیا سے ترکی اور ڈیووس تک بغیر کسی سرکاری عہدے کے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔ واحد پاکستانی لیڈر ہے جس کو بیرونی دنیا میں کرپشن یا سوئس اکاؤنٹس یا بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے نہیں جانا جاتا بلکہ اس کا نام اچھے لفظوں میں لیا جاتا ہے۔ اب ایسےبندے کو بھلا مزید شہرت کی کیا ضرورت ہوگی؟
کرپشن کیلئے؟ لیکن کرپشن کا تو یہ بندہ روادار ہی نہیں۔ پختونخوا میں ایک سال سے حکومت ہے نا اس کی۔ کوئی کہہ سکتا ہے ایک پیسے کی کرپشن کی بات اس کے بارے میں؟ کوئی کارخانہ لگایا ہو اس نے؟ کوئی رشتہ دار سرکاری عہدوں پر لگوا دیا ہو؟ کسی کی سفارش کردی ہو؟ کوئی پلاٹ، کوئی بینک اکاؤنٹ، کوئی جدہ، ملائشیا، دبئی میں محل وغیرہ؟ نہیں۔ کچھ بھی نہیں۔ الٹا واحد پاکستانی لیڈر ہے جس کے اثاثے ہر سال پہلے کے مقابلے میں کم ہوتے جارہے ہیں (ورنہ تو لوگ ایم این اے بن کر ہی سات نسلوں کا انتظام فرما لیتے ہیں)۔
تو پھر؟ آخر کیا چیز اس بندے کو چین نہیں لینے دیتی؟
اس بندے کو سمجھنا ہو تو چند لمحوں کیلئے اپنے آپ کو اس کی جگہ رکھ کر آنکھیں بند کرکے سوچیں۔
کیا بھکاری بننا آسان ہے؟ کسی کے آگے جھولی پھیلانا اور سوالی بننا؟ اور وہ بھی اپنے فائدے کیلئے نہیں بلکہ قوم کے سسکتے ہوئے غریب مریض بچوں کے واسطے۔ وہ کیا چیز ہے جس نے اس آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ، پاکستانی تاریخ کے مشہور ترین کرکٹراور کامیاب ترین کپتان کو بھکاری بننے پر مجبور کیا؟ گلی گلی ، شہر شہر، گاؤں گاؤں ۔ اپنی عزت نفس کو پس پشت ڈال کر جھولی پھیلا کر، بھکاری بننے پر مجبور کیا؟ بیس سال سے یہ بندہ جھولی پھیلائے ملک اور بیرون ملک (صرف پاکستانیوں سے) پاکستانیوں کیلئے بھیک مانگتا ہے۔کوئی اسے بھکاری ہونے کے طعنے دیتا ہے، کوئی زکوٰۃ خان کہتا ہے، کوئی کسی اور طریقے سے مذاق اڑاتا ہے لیکن یہ بندہ پھر بھی پیچھے نہیں ہٹتا۔ یہ آسان نہیں ہے۔ خدا کی قسم یہ آسان نہیں ہے۔قدم قدم پر دل کو مارنا پڑتا ہے ۔ اپنی عزت نفس ، انا اور فخر کا خون کرنا پڑتا ہے۔ یقین نہ آئے تو کبھی یہ کرکے دیکھ لیں۔ جھولی پھیلا کر کسی دن لوگوں کے سامنے کھڑے ہوں (وہ بھی اپنے لئے نہیں دوسروں کیلئے)۔ سرسید احمد خان نے علی گڑھ یونیورسٹی کیلئے اسی طرح جھولی پھیلائی تھی اور آج عمران خان ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کیلئے ایسا کرتا ہے۔کیا چیز ہے جوکسی بندے کو ایسےکام کرنے پر مجبور کرتی ہے؟
انسان کو اللہ نے بہت کمزور پیدا کیاہے۔ اس سے غلطیاں ہوتی ہیں اور کوتاہیاں بھی ہوتی ہیں۔ عمران خان بھی اللہ کا پیدا کیاہوا ایک کمزور انسان ہی ہے۔ اس سے زندگی میں سینکڑوں ہزاروں غلطیاں اور کوتاہیاں ہوئی ہوں گی جن پر وہ شرمندگی کا اظہار بھی کرتا ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ نہ تو کبھی اس کی نیت میں کھوٹ رہا ہے اور نہ کبھی اس نے عوام کا پیسہ کھایا ہے۔کوئی تو بتا دے کہ ۱۸ سال کی سیاسی زندگی میں خان نے سیاست کو ایک بار بھی ذاتی فائدے، پیسے، فیکٹریوں یا کرپشن کیلئےاستعمال کیا ہو؟ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیےپاکستان میں کوئی ایک ایسا سیاستدان نظر آتا ہے جس کے بارے میں کہا جاسکے کہ وہ سیاست کو ذاتی فائدے اور کاروبار کیلئے استعمال نہیں کرتا بلکہ عوام کا سچا خیر خواہ ہے؟ شریف خان کے اربوں پاؤنڈ کے کاروبار؟۔ سیاست کا ثمر۔۔۔زرداری کے اربوں ڈالر کے اثاثے؟۔سیاست کا ثمر۔۔۔ اسفندیار ولی کے دبئی اور ملائشیا میں کاروبار اور محلات؟ ۔سیاست کا ثمر۔۔۔ الطاف حسین کے لندن میں منی لانڈرنگ کے لاکھوں کروڑوں پاؤنڈ؟۔ سیاست کا ثمر۔۔۔ ملا فضل کی دینی مدارس پر پھیلی دکانداری؟۔ سیاست کا ثمر۔۔۔
ایسے میں سوال تو اٹھتا ہے نا کہ سیاست کو کاروبار سمجھنے والے یہ لوگ عوام کی اصل معنوں میں فلاح کا کیوں سوچیں گے؟ جو تھوڑے بہت عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کے ڈرامے یہ کرتے ہیں، اس میں بھی ڈٹ کر کھاتے ہیں اور ایسا کوئی کام نہیں کرتے جس سے ان کی سیاسی گرفت سے عوام کی آزادی کی راہ نکلے۔ تعلیم، صحت، پولیس، پٹواری، کرپشن، انصاف اور "نظام" ٹھیک کرنا ان کی ترجیح ہی نہیں ہوتی۔ گلیاں نالیاں پکی کرنے ، چند فلائی اوور بنانے اور بسیں چلادینے کو ہی ترقی بتا کر یہ قوم کی نسلیں برباد کررہے ہیں۔ بیرونی ممالک سے ترقیاتی پراجیکٹس کے نام پر قرضے لیتے ہیں، آدھے سے زیادہ خود کھاتے ہیں اورباقی سے "جگاڑ" لڑا کر قوم پر ترقی کا احسان کرتے ہیں۔ جبکہ انہی کے زیر حکومت آبادی صاف پانی، پوری خوراک، بجلی، گیس، روزگار، انصاف اور صحت و تعلیم کو ترستی ہے۔ یہ سلسلہ کیا یونہی چلتا رہے گا؟ اگر ہاں تو آخر کب تک؟ کب تک یہ قوم سڑکوں، نالیوں اور بسوں کو "ترقی" سمجھتی رہے گی؟ شاید ہمیشہ ۔ کیونکہ ان غلاموں کی آزادی بہت مشکل ہوتی ہے جنہیں اپنی زنجیروں سے پیار ہوجائے۔
مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان کا آزادی مارچ کامیاب ہوگا یا نہیں۔مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ خان کبھی پاکستانی سیاست میں کامیاب ہوگا یا نہیں۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ اس ملک میں تبدیلی لانے کا اور قائد کا پاکستان بنتے دیکھنے کااس کا خواب پورا ہوگا یا نہیں۔ لیکن ایک سیدھی سیدھی بات یہ ہے کہ اگر آج عمران خان ناکام ہوگیا تو شاید اس قوم کو۶۵ سال سے حکمران طبقات کی غلامی سےکوئی نہیں نکال سکے گا۔ کیونکہ ان لوگوں نے "نظام" میں اپنی جڑیں اتنی دور تک پھیلا لی ہیں کہ انہیں اکھاڑ پھینکنا کسی عام بندے کے بس کی بات نہیں۔پولیس ان کی، پٹواری تحصیلدار سے لے کر کمشنر اور سیکرٹری تک ان کے۔ عدالتیں ان کی، جج ان کے، صحافی ان کے، اخبار اور ٹی وی چینل ان کے۔لوٹ مار کا پیسہ ان کے پاس بہت اور غنڈوں بدمعاشوں گلو بٹوں کی فوج ان کے پاس۔ اگر عمران خان اپنی تمام تر قوت برداشت، اٹھارہ سالہ انتھک محنت، بہترین نیت ، عوام اور خاص کر نوجوانوں میں اعتماداور اچھی شہرت کیساتھ ان کی جڑیں نہ اکھاڑ سکا تو مستقبل میں شاید کوئی اس راستے پر چلنے کی ہمت ہی نہیں کرے گا۔اس تھکادینے والے راستے پر ہمیں خان کے دست و بازو بننا ہی ہوگا۔اس جدوجہد کو دل لگی نہیں سمجھنا۔ اسے "دل کی لگی" بنانا ہوگا۔ان زرداری، شریف، شجاعت، اسفندیار، اور فضل الرحمن جیسوں نے اپنی اگلی نسلیں ہم پر حکمرانی کیلئے تیار کر لی ہیں۔ جس طرح ہم ان کے غلام ہیں، اسی طرح یہ ہمارے بچوں کو موسی گیلانی، بلاول زرداری، مریم نواز، حمزہ شہباز، مونس الہی، مولانا لطف الرحمن اور ایمل ولی خان کی غلامی میں دینا چاہتے ہیں۔ یاد رکھیں یہ عمران خان یا اس کے بچوں کے مستقبل کی جنگ نہیں ہے۔ عمران خان کے بچے اپنی زندگی بہترین گزار رہے ہیں اور عمران خان بھی اپنی زندگی بھرپور طریقے سے گزار چکا ہے۔ یہ ہماری اور اور آپ اور ہمارے بچوں اور ان کے بچوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔
خیر۔۔۔ بات کہاں سے شروع ہوئی تھی اور کہاں نکل گئی۔ یہی تو مسلہ ہے۔ دل لگی سے بات شروع ہوتی ہے اور "دل کی لگی" بن جاتی ہے۔
ایک واقعہ سناتا ہوں۔ (یہ واقعہ میں پہلے بھی تحریر کرچکا ہوں لیکن بہت سوں نے شاید نہ پڑھا ہو)۔
یہ قصہ ہے۹۳۔۱۹۹۲ کا۔ قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کے علاقے خار میں ایک سکول کے قریب گراؤنڈ میں عوام کا ایک جم غفیر جمع تھا جس میں اسی سکول کی دوسری تیسری جماعت کا ایک بچہ بھی محض تجسس سے مجبور ہوکر "دل لگی" کیلئے جاکھڑا ہوا۔ گراؤنڈ میں ایک طرف سٹیج بنا ہوا تھا اوراس پر کھڑا ایک مشہور کھلاڑی تقریر کررہاتھا۔تقریر چونکہ اردو میں تھی اس لئےاس چھوٹے سے پختون بچے کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ تقریر کا موضوع کیاہے۔تقریر کے اختتام پر اچانک ہی بھیڑ میں سے کچھ لوگوں نے چادریں پھیلا کر لوگوں کے درمیان میں سے گزرنا شروع کیا۔ لوگ چادروں میں کچھ نہ کچھ رقم ڈال رہے تھے۔ بچے نے پاس کھڑے ایک لیویز (قبائلی پولیس)والے انکل سے پوچھا کہ یہ لوگ پیسے چادروں میں کیوں ڈال رہے ہیں؟لیویز اہلکار نے بچے کوبتایا کہ یہ کسی ہسپتال کیلئے چندہ اکھٹا کررہے ہیں۔بچے نے اپنی جیب ٹٹولی اور پاکٹ منی کے طور پر ملا ہوا ایک روپیہ نکال لیا۔ایک لمحے کیلئے سوچا کہ دن بھر کیلئے یہی ایک روپیہ پاکٹ منی ملتی ہےاور اگر یہ ایک روپیہ بھی چندے میں دے دیا تو پورا دن سکول میں بھوکاہی رہنا پڑے گا ۔لیکن پھر سٹیج پر کھڑے شخص کی طرف نظریں اٹھ گئیں اور اگلے ہی لمحے فیصلہ ہوگیا۔ بھوکا رہنے کا خوف ہار گیا اور بچے نے وہ "ایک روپیہ" چادر میں ڈال دیا۔
وقت گزرتا گیا۔وہ دن کہیں بہت پیچھے رہ گیا۔ اس سٹیج پر ہسپتال کیلئے چندہ جمع کرتے مشہور کھلاڑی کوشایدپتہ بھی نہیں چلا کہ اس کے اسپتال کی بنیادوں میں محض "دل لگی" کیلئے کھڑے ایک بچے کا "ایک روپیہ" بھی شامل ہے۔ لیکن وہ بچہ آج بیس بائیس سال بعد بھی اس "ایک روپیہ" کی تاثیر نہیں بھولا۔ خان سے وہ اس بچے کی پہلی اور آخری ملاقات تھی (اگر دور سے سٹیج پر دیکھ لینے کو ملاقات سمجھیں تو)۔ اس کے بعد نہ وہ بچہ کبھی خان سے ملا اور نہ ہی (کچھ مجبوریوں کے سبب) مستقبل میں ایسا کوئی امکان ہے۔لیکن خان سےاس کی عقیدت ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتی جاتی ہے۔وہ چند لمحوں کی دل لگی اس بچے کیلئے "دل کی لگی" بن گئی۔ ایسا ہی ہوتا ہے دل کے معاملوں میں۔ اسی کا نام محبت ہے شاید۔


نہ معلوم مصنف.تهڑیڈ اسٹاٹر :حارث عباسی

 
Last edited by a moderator:

_Hope786

Senator (1k+ posts)
Thanks HARIS ABBASI for a wonderful post.(clap) (clap) (clap)
Without a doubt Khan Sahib is one of the best SONS of PAKISTAN.....
 

Mehrushka

Prime Minister (20k+ posts)
IK thinking....shaikh rashid yahan le aya...ab nikloon ga kese [hilar]
19fh7c956s9zygif.gif
 

Mehrushka

Prime Minister (20k+ posts)
Hay U TROLL, her jagha apni chabri utha ker na ghus aaya karo.........Chalo Bakhshish k NAAN QEEMA Khaou ja ker....:P
Achaaaaa .....pti wale har thread pe chawal marain woh kher hai.....Aur meri ek vegetable fried rice ap se bardasht nahin hoti :angry_smile:
 

_Hope786

Senator (1k+ posts)
Achaaaaa .....pti wale har thread pe chawal marain woh kher hai.....Aur meri ek vegetable fried rice ap se bardasht nahin hoti :angry_smile:

OO Bilion ki MALIKA , O Noroun ki RANI, Trolling kernay k liye kisi aur pakro main aajkal bahut busy huta houn, so PAPU YAR TANG NA KER......(bigsmile)
 

Mehrushka

Prime Minister (20k+ posts)
OO Bilion ki MALIKA , O Noroun ki RANI, Trolling kernay k liye kisi aur pakro main aajkal bahut busy huta houn, so PAPU YAR TANG NA KER......(bigsmile)
Dekh pti walon ko zaroor yaad kerna hai apne [hilar] btw I'm in pmln now :biggthumpup: dekho dekho kon aya sher aya sher aya (bigsmile)
 

Mehrushka

Prime Minister (20k+ posts)
Moodi ki dosti se behter hai ke Sheikh Rasheed ko dost bena lia jay..... :biggthumpup::biggthumpup::biggthumpup:
Hmm....matlab apko is se koi farq nahin para ke shaikh rashid ne duba Diya hai pti ko? Chalain jab apko koi problem nahin to hum kon hote hain:biggthumpup:
 

Back
Top