hahahaha...adam eitmaad tbah de!...oer yeh tajweez kisko di hai inhon ne?....Allah rab ul Izzat ne jo halt kardi hai is corrupt political dynasty mafia oer statu cuo ki...172 bandey porey karo adam eitmaad ke din...topi mat karaoo...opposition know they have lost...they are panicking and just wants to create chaos...![]()
مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے آئندہ پانچ سال کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک قومی حکومت بنانے کی تجویز دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ گفتگو جیو نیوز کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں حامد میر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کی اور کہا کہ میری اپنی رائے ہے کہ ہمیں پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ ایک قومی حکومت بنانی چاہیے ۔
انہوں نےکہا کہ یہ قومی حکومت آئندہ پانچ سال مل کر سر جوڑ کر اخلاص کے ساتھ خون پسینا بہا کر اس ملک کی خدمت کرے اور اس کے بعد ایک بنیاد بن جائے گی تو ملک آگے بڑھے گا۔
میزبان حامد میر نے پوچھا کہ قومی حکومت پاکستان تحریک انصاف کو مائنس کرکے کیسے بنائی جاسکتی ہے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ تحریک انصاف نے اس معاشرے میں جو زہر گھولا ہے ہمیں اس کو صاف کرتے کئی سال لگ جائیں گے یہ نہیں دھلے گا اس لیے عمران خان کی پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر کی جانب سے اس تجویز کے بعد ن لیگی رہنماؤں نے بھی اس تجویز کے حق میں دلائل دینا شروع کردیئے ہیں،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران حکومت کی نالائقی نے پاکستان کومسائل کی دلدل میں پھینک دیا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ آنیوالی حکومت درحقیقت مختصر المدت قومی حکومت ہونی چاھئیے عام انتخابات وقت سےپہلے ہوں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 22 کروڑ عوام،چار اکائیوں، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کو گرداب سے نکالنا اب کسی ایک جماعت کے بس کا روگ نہیں ہے، متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1503993367172108288
حنا پرویز بٹ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ شہباز شریف کی تجویز بالکل ٹھیک ہے عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگا دینی چاہئے کیونکہ یہی جماعت انتشار کا باعث ہے۔
https://twitter.com/x/status/1504086451256012802
Fck them. They are all Patwaristhought EC has barred him from attending the jalsa
Most successful govt lolIt looks like he is suggesting a 2008 Baluchistan Government where all were either minister or like minister except one who was opposition leader. That was most successful government of Baluchistan
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|