
مسلم لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ملک میں اشرافیہ موجود ہے، مگر عمران خان اس اشرافیہ کی بھی سب سے اوپر والی مخلوق ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ نے یہ بیان سماء ٹی وی کے پروگرام 'میرے سوال'میں خصوصی گفتگو کرتےہوئے دیا اور کہا کہ مجھے عدالت کو احترام ہے، عدالت نےجو فیصلہ دیا وہ قانون و
آئین کے مطابق ہوگا،میں بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ عدالت پھر سب کیلئے ایسا ہی معیار قائم کرے، کل عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیس کی سماعت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1576628294065262594
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بھی توہین عدالت کےکیس میں سزا ہوئی ہے، میں عدالت سے درخواست کروں گا کہ کم ازکم جو پہلے ایک اسٹینڈرڈقائم کردیا گیا ہے اس کو دیکھ کر فیصلہ دیا جائے،اگر پہلے طے کردہ معیار غلط تھے تو میرے پانچ سال کوئی نہیں لوٹا سکتا تاہم عدالت اپنے فیصلے میں یہ ضرور لکھ دے کہ پہلے سیٹ کیےگئے اسٹینڈرڈ غلط تھے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان کیلئے کیا کیا سہولتیں ہیں وہ بحث چھوڑ دیں، یہ وہ صادق و امین ہے جس کےپاس نا اولاد کا کوئی حساب ہے، نا مال کا کوئی حساب ہے، نا توشہ خانہ کا حساب ہےاور نا ہی فارن فنڈنگ کا حساب ہے، سہولتوں کے اعتبار سے عمران خان سپر اشرافیہ ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-talal-ch-asf.jpg