
ایک سال مں5349 ارب روپے وصول، مزمل اسلم کا خوشی اظہار
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 2022-2021 کے محصولات کی تفصیلات جاری کر دیں،رپورٹ کے مطابق رواں سال ایف بی آر نے 5349 ارب کے محصولات جمع کئے،ادائیگی رسیدوں، اسٹیٹ بینک سےحساب کتاب محصولات کی وصولی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ سال کےدوران جمع ہونے والے محصولات سے 28.4 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ سال کے اسی عرصے میں حاصل شدہ محصولات 4164 ارب روپےتھے۔
رواں سال مئی میں 490 ارب روپے کے محصولات اکٹھے ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے مئی کے مقابلے میں26.8فیصدزیادہ ہیں،گزشتہ مالی سال میں مئی کےمہینےمیں387ارب جمع ہوئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1531696519736397825
ایف بی کی رپورٹ سامنے آنے پر پی ٹی آئی رہنما اور ماہر معاشیات نے مزمل اسلم نے ٹویٹ پر لکھا کہ موجودہ رفتار کے ساتھ مجھے یقین ہے کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 6.2 ٹریلین روپے سے زیادہ ہو جائے گی، یا 6.1 ٹریلین روپے کے نظرثانی شدہ ہدف سے 100 بلین روپے زیادہ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی عدم موجودگی کے باوجود حاصل ہوا ہے،یہ ترقی اور ایف بی آر اصلاحات کی طاقت ہے۔