
تحریک انصاف کی حکومت کے دوران ایک طرف تو موجودہ حکومت شور مچاتی تھی کہ معیشت تباہ حالی کی طرف جا رہی ہے تو دوسری طرف اس دور کے تمام معاشی اشاریے مثبت دکھائی دیتے ہیں۔ برآمدات، زرمبادلہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، ٹیکس سمیت ہر میدان میں اعداوشمار بہتر تھے۔
انہی اعداوشمار کا ماضی سے موازنہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ جب سب بہتر چل رہا تھا تو پھر حکومت کو ہٹانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ صحافی اسد کھرل نے کہا کہ جب تمام معاشی اشاریے مثبت تھے تو حکومت کیوں ختم کی گئی؟
https://twitter.com/x/status/1525117439545155584
معروف مصنف طلعت رحیم نے بھی یہی کہا کہ ایسی کیا مجبوری تھی کہ تحریک انصاف کو سب بہتر ہونے کے باوجود بھی گھر بھیج دیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1525069036920381440
ان کے علاوہ محمد اکرام نامی صارف نے کہا کہ یہ سارا عمل دو مقاصد کے حصول کیلئے کیا گیا ہے چند دنوں میں دیکھ لیں گے نمبر ایک اسراٸیل کو تسلیم کرنا اور دوسرا احمدی بل میں تبدیلی۔ یہ کام عمران خان نے نہیں کرنے تھے یہ کام کرپٹ سیاتدانوں کا ٹولہ کرے گا اس کام کے بدلے سارے کرپٹ مافیا کے کیسز ختم کیٸے جاٸیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1525091808568651776
شیرازی نامی صارف نے کہا کہ کیونکہ عمران خان نے امریکا کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1525137759198797830
صغیر نے کہا کہ امریکی کتے نے کاٹا تھا اس لیے ایک پاؤ گوشت حاصل کرنے کیلئے گائے ذبح کر دی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1525088950586589191
مولائی نامی صارف نے کہا کہ تایا جی کی ضد اور انا کی بھینٹ چڑھ گیا ایک ہنستا بستا گھر۔
https://twitter.com/x/status/1525120004479455234