عمران ایسی آواز بنتے جارہے ہیں جس کی اداروں میں کوئی وقعت نہیں ہوتی،وڑائچ

15suhailwaracichkhanbaghi.jpg

سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ عمران خان جس راستے پر چل رہے ہیں اس پر اداروں سے ان کی یہ دوری انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچا رہی ہے، عمران خان کو چاہیے کہ وہ اسٹیبلمشنٹ کو ساتھ ملا کر چلیں جیسے وہ ماضی میں چلتے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان درحقیقت اداروں کے اندر آنے والی اچانک تبدیلی سے پریشان ہیں، کہ عدلیہ ان کے مخالف فیصلے کیوں دینے لگی، اسمبلی میں کیوں بغاوت ہوئی، اسٹیبلشمنٹ ان سے دوری کیوں اختیار کرگئی؟


انہوں نےکہا کہ عمران خان کا ساتھ کسی ایک نے نہیں سارے اداروں نے چھوڑدیا جس سے عمران تنہا رہ گئے ہیں، اب عمران ایک ایسی آواز بنتے جارہے ہیں جس کی اداروں میں کوئی وقعت نہیں ہوتی، یہ ایک ایسی باغیانہ آواز بنتے جارہے ہیں جس کا اسٹیبلشمنٹ پر اثر نہیں ہوتا۔ خان صاحب کو چاہیے اپنے اس راستے کو تبدیل کریں اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کے ساتھ بنا کر چلیں۔

سہیل وڑائچ نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی خواہش بھی ہے کہ ان کی دوبارہ تمام اداروں سے صلح ہوجائے ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ان کی ملاقات بھی اسی ہی سوچ کے تحت کی گئی کہ وہ عدلیہ سے اپنے تعلقات کی بہتری چاہتے ہیں۔

انتخابات سے متعلق سوال کے جواب میں سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ اس ساری صورتحال کا ایک ہی حل ہے وہ انتخابات ہیں، انہیں جلد از جلد ملک میں انتخابات کروانے چاہیے وہ 6 یا 8 مہینے ہوسکتے ہیں، انتخابات کیلئے الیکٹورل ریفارمز سے متعلق عملی اقدامات بھی نظر آنے چاہیے اور اس کیلئے عمران خان کو بھی دعوت دی جانی چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کا حل بھی انتخابات ہی ہیں ، جتنے انتخابات تاخیر سے ہوں گے معاشی مسائل اتنے ہی شدید ہوتے چلے جائیں گے۔
 

Sher-Kok

MPA (400+ posts)
اس بھڑوے کے نزدیک اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے امریکی غلام ہونا اشد ضروری ہے، جبکہ عوامی امنگوں کی ترجمانی اداروں سے دوری کا نام ہے، لعنت تیری سوچ پر
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Maine pehlay din se S Wariach ko Chohdrio ke mirasi se tashbeeh di ha ..Ye Geo par Aik din Geo k sath..show kia karta tha..Khana peena..chae weghaira..aur show k end par..kuch tips weghaira apnay ur camera crew k lia..Yaheeh is ki qualification ha..
 

Back
Top