پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ ظل شاہ قتل میں نگران وزیراعلیٰ، آئی جی پنجاب، ہوم سیکریٹری اورسی سی پی او شریک اور براہ راست مجرم ہیں۔
نجہ چینل ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا نگران وزیراعلیٰ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کے حکم پر تشدد کیا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں ان چاروں افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کے والدین پر بہت پریشر ہے، ظل شاہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا واقعہ کے فوری بعد پنجاب حکومت کی مدعیت میں ہم پر قتل کا مقدمہ ہوتا ہے، دو دن بعد پریس کانفرنس کر کے کہا جاتا ہے کہ یہ حادثہ تھا۔
فواد چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا اقتدار چلا جائے گا تو آپ کو حساب دینا پڑے گا، ن لیگ کواحساس ہو گیا ہے کہ مریم نواز مکمل ناکام ہوگئی ہے۔
پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے دعویٰ کیا عمران خان جیل میں بھی ہوں تو دو تہائی اکثریت لیکر جیتیں گے۔
دوسری جانب شیخ رشید نے پی ڈی ایم جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا "لاہور کی ریلی نے حق ادا کر دیا مینار پاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار ہو گا ،
عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اُس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے اُسکی 4 بڑی پارٹیاں ن لیگ
پی پی ،اے این پی جمعیت اہلحدیث اپنے الگ نشان پر الیکشن لڑرہی ہیں جو آئین کی حکم عدولی کرے گا ، وہ آرٹیکل6 کی زدمیں آئےگا 90دن فیصلہ کن ہیں،"