علی بھائی سے اختلافی مسائل کی تیسری قسط حاضر ہے۔ پہلی دو قسطوں کے لنک دے رہا ہوں اگر کسی نے مس کردی ہیں تو وہ بھی پڑھ سکتا ہے۔ یہ بحث خالصتا علمی دلائل کی روشنی میں کی جارہی ہے اور کیونکہ براہراست علی بھائی کے پاس حاضر ہونا یا ان سے کوئی جواب لینے سے یہ مسائل حل نہیں ہوں گے کیونکہ علی بھائی اتنے مصروف ہیں کہ بحث کا وقت بھی نہیں دیں گے خاص کر میرے جیسا عام شخص کو کجا کہ اسکی تلخ باتیں سننا۔ لہزا اس پلیٹ فارم کی برکت سے یہ سیاسی اختلافات درج کروائے جارہے ہیں۔ یقینا علی بھائی کے سننے والے ان تک یہ اعتراضات پہنچا دیں گے۔
قسط نمبر 1 https://siasat.pk/forums/threads/انجینئر-محمد-علی-مرزا-سیاست-میں۔-دوسری-قسط.820872/#post-6451658
قسط نمبر 2
https://www.siasat.pk/forums/threads/علی-بھائی-سے-سیاسی-اختلاف.819747/#post-6433845
خلاصہ برائے پہلی اور دوسری قسط
بات اگر صرف عمران خان کی مخالفت پر ہوتی تو مسئل شاید نہ ہوتا مگر علی بھائی کی اپنی ویڈیوز میں کی گئی باتوں سے میں نے ثابت کیا تھا کہ علی بھائی نون لیگی ہیں اور ڈھکے چھپے الفاظ میں انہوں نے نون لیگ کی کرپشن تک کا دفاع فرمایا ہے۔ یعنی ساری بحث کا نچوڑ یہ ہے کہ عمران خان کی مخالفت ضرور کی جائے اور قوم کو کسی بہتر قیادت کی طرف لیجایا جائے۔ حتہ کہ اگر علی بھائی خود میدان عمل میں آئیں اور ہر جماعت کی نفی کردیں تو میں سب سے پہلے انکا ساتھ دینے کے لیے تیار ہوں۔ لیکن اگر متبادل نون لیگ ہے تو پھر یہ قابل قبول نہیں ہوگا اور اب تو بات واضح ہوچکی ہے کہ عوام نے عمران خان کا بیانیہ تسلیم کر لیا ہے چاہے کوئی اسے صرف مداخلت کہے یا سازش بھی۔
اس قسط میں صرف ایک ہی اعتراض ہے۔ علی بھائی کے مطابق کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی اور انکی معلومات کے مطابق لڑائی صرف دو بڑوں کی ہے اور انکے نام اپنے پلیٹ فارم سے نہیں لیں گے حالانکہ علی بھائی خود کو علی کے جانشین سمجھتے ہیں۔
بڑی آسانی سے آپکی بات کا مطلب یہ نکالا جاسکتا ہے کہ اس ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اگر کوئی ہے تو وہ ہے فوج اور اسکے ادارے۔ اگر اس بات کا یہ مطلب نہیں تو خدارا یہ سمجھا دیں کہ اور کیا مطلب ہے اس بات کا کہ دو بڑوں کی لڑائی ہے۔ کس بات پر لڑائی ہے اور حکومت گرانا اسکے لیے کیوں ضروری تھا۔
چلیں مان لیا علی بھائی آپ صعیح کہہ رہے ہیں۔ حالانکہ دو بڑوں کے نام آپ نے نہیں لیے۔ مگر سوال ہے کہ اپ کو یہ حقائق اسی وقت کیوں یاد کیوں آئے جب عدم اعتماد آنے لگی تھی۔ یعنی آپ تو کئی سالوں سے سوشل میڈیا پر ہیں۔ اور اب تو اپکو کئی لوگ بھی جانتے ہیں اور یقینا اللہ تعالہ نے اپکو مزید خود اعتمادی بھی عطا کردی ہے۔
چلیں فرض کر لیا کہ آپ پر حال ہی میں اس حقیقت کا انقشاف ہوا کہ اسٹیبلشمنٹ کسی وزیراعظم کو معدد پوری نہیں کرنے دیتی حالانکہ یہ آپ نے عرض نہیں کیا کہ کیوں معدد پوری نہیں کرنے دیتی۔ اور آپ نے یہ بھی عرض نہیں کیا کہ کیوں ضروری ہے کہ ہر وزیراعظم اپنی معدد پوری کرے جبکہ حکومت تو ایک جماعت کو ملتی ہے اور جماعت کی ہی پالیسیاں چلتی ہیں چاہے وزیراعظم کوئی بھی ہو۔ لیکن فرض کیا کہ ایسا ہی ہے جیسے اپ نے انکشاف کیا تو حضور' اپکے انکشافات سے تو ظاہر ہورہا ہے کہ اس ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو وہ سٹیبلشمنٹ ہے۔
تو حضور اگر اسٹیبلشمنٹ ہی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے تو کیا آپ اسی لیے نون لیگ کی حمایت میں نکل آئے ہے کیونکہ نون لیگی ہی فوج اور اداروں کے خلاف بیانات دیتے ہیں؟ بلکہ اب تو پوری پی ڈی ایم کے حق میں آپ نے وضاحتیں دینا شروع کردیں ہیں۔ نوبت یہ آگئی ہے کہ منحرف آراکین کی فلور کراسنگ کا دفاع آپ نے سینٹ میں اپوزیشن کے آراکین کی ووٹنگ سے غائب ہوجانے سے کیا۔ یعنی جو آراکین سینٹ میں نہیں آئے اور سنجرانی جیت گیا ان میں سے کسی کے خلاف ایک ثبوت نہیں ملا کہ اس نے پیسے لیکر غیر حاضری کی۔ اسکے برعکس جہاں زرداری ہاوس میں جو منڈیاں لگیں ضمیروں کی' جسکے ثبوت آگئے اور خود منحرف آراکین نے تسلیم کرلیا اور ووٹنگ میں ثابت ہوگیا کہ لاقانونیت ہوئی ہے وہاں علی بھائی سینٹ کے الیکشن سے سکور برابر کررہے ہیں جہاں کوئی ضمیر فروشی کا ثبوت نہیں ملا۔
علی بھائی سے گزارش ہے کہ آج عمران خان کی کیا ڈیمانڈ ہے؟ یہی نہ کہ اسٹیبلشمنٹ ہو یا عدالت' کسی کو اختیار نہیں کہ رات کو سپرریم کورٹ کی بجلی چیک کرنے کے لیے کورٹ روم میں جاکر بیس کروڑ لوگوں کی حکومت کو غیر آئینی طریقے سے حکومت ختم کردے۔ امریکہ سازش میں شامل تھا یا نہیں' مقامی مگرمچھ تو شامل تھے نہ جہوں نے لفنٹروں کو اکٹھا کیا اور ضمیر کے سودے کیے زرداری ہاوس میں؟ میں ایک قدم آگے بڑھ کر کہتا ہوں کہ امریکہ شامل تھا یا نہیں آج جتنی عوام چارج ہے آپ امریکہ تو کیا اسکے باپ کوبھی الزام دیں تو اگلا اپنی صفائیاں دینا شروع کردیگا۔ اور اگر کسی دنیا کے ملک میں یہ غلط فہمی ہوگی تو وہ بھی نکل جائیگی کہ پاکستان میں کوئی 2 بلین ڈالر لٹا کر حکومت بدل سکتا ہے۔ یعنی امریکہ کے خلاف ایک ثبوت بھی نہ ہو تو اپکو امریکہ کو گھسیٹ کر بیج میں ڈالیں کیونکہ اب تیر کمان سے نکل چکا ہے اور امریکہ کل کا کرتا آج رک جائے کہ اسے تختہ الٹنے سے خوف آنے لگ جائے کہ اس نے کچھ کیا نہیں تو پوری دنیا میں اسکا تماشا لگ گیا اور غلطی سے اس نے کچھ کرلیا تو کیا ہوگا۔ مگر حضور' جب آپکو ثبوت پیش کردیے گئے ہیں کہ راجہ ریاض تک سے امریکیوں کی ملاقاتیں ہوتی رہیں تو اور آپکو کیا ثبوت چاہیے۔ پھر ڈونلڈ رو کی ملاقاتیں ہیں اہم شخصیات کے ساتھ۔ مریم صفدر نواز کی ملاقات ہے امریکی عہدیدار سے جس میں نئے فیشن پر تو بات نہیں ہوئی ہوگی۔ اور عجیب اتفاق ہے کہ امریکی تھینک ٹیک کی سربراہ اقرار کرلیتی ہے کہ پاکستان کو روس سے تعلقات قائم کرنے کی سزا ملی۔ امریکی جرنل کی کتاب ہے
No Exit From Pakistan
جس میں کم و بیش وہی اکرار جرم ہے جو کچھ کے پاکستان میں ہوا۔ ان ثبوتوں کے باوجود مجھے یقین ہے کہ آپ انتظارکررہے ہوں گے کہ کوئی امریکی عہدیدار آکر یہ کہے کہ ہاں ہم نے یہ کھڑاک ڈالا ہے مگر اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوگی۔ تب تک آپکی حق کو پہچاننے کی حس بڑی کمزور ہوچکی ہوگی۔ اور عین ممکن ہے کہ آپ مزید اس قسم کے غیر منطقی بیانات دے چکے ہوں جن کی بنیاد یہی نظریہ ہو جسے آپ دوبڑوں کی لڑائی نظریہ بھی کہتے ہیں۔
تو آج آپ کہاں کھڑے ہیں؟ کیا آپکو نہیں چاہیے کہ آج سول حکمرانی کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں جبکہ آج عمران خان کے ساتھ نہ ہی کوئی چینی چور ہے اور نہ ہی کوئی علیم خان یا ایم کیو ایم جو بلیک میل کرتے رہے۔ آج عمران خان پر تو الزام نہیں لگاسکتے کہ مہنگائی ہوگئی؟ کرپشن تو ویسے ہی عمران خان نے نہیں کی۔ اسکی پارٹی میں کسی نے کی ہوگی تو انہیں بھی تو عمران خان ہی پکڑے گا کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کا تو کوئی ارادہ نہیں ہے کسی چور کو پکڑنے کا۔ تو آپکو امید کسی سے ہونی چاہیے تو وہ عمران خان ہے باقی شریف خاندان جس سے اپکو امیدیں تھیں وہ تو خود بوٹ پالش کررہے ہیں جیسا کہ انکا وتیرا ہے اور اسکے باوجود آپ نے ان سے امیدیں لگائیں اور انہوں نے انکو توڑا تو آپ کے دل سے تو اتر جانے چاہییں۔
لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ شریف خاندان کو مزید وقت دیا جائے تاکہ ان 14 مہینوں میں اپنی کارکردگی دکھائے تو اسکا مطلب تو یہ ہوگا کہ آپ نے سول ملٹری تقسیم کا بیانیہ اسلیے پیٹنا شروع کیا ہوا تھا کہ کسی طرح شریف خاندان کو حکومت مل جائے۔ یعنی یہ خدشہ تو مزید طقویت پکڑ لگے گا کہ آپ صرف نون لیگی ہیں اور فوج مخالف بیانیہ صرف دکھانے کے لیے پیٹتے ہیں جبکہ اندر خانے بوٹ چمکاتے ہیں۔ اور جوں ہی حکومت مل جائے' تو کونسی سول حکمرانی؟ اور اگر واقعی آپ نون لیگی ہیں جو کہ ابھی تک آپ کے بیانات سے ثابت ہورہا ہے تو خدارا یہ عرض کردیں کہ کہاں گئی تجربہ کاروں کی تجربہ کاری جو مہنگائی کا بیانیہ پیٹتے تھے اور جب حکومت میں خود آئے تو ہاتھ پاوں پھول گئے؟ آج کون ہے جو چینی چوروں کو ساتھ ملا کر حکومت کررہا ہے اور کون ہے جسکے ہاتھ سے ڈالر نکل گیا ہے؟ اتنی تیزی سے تو عمران حکومت میں بھی نہیں بڑا جتنی تیزی سے اس حکومت کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ چلو خان صاحب نے تو ایکسپورٹس بھی بڑھا کردیں اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ کیا اور اسی لیے ڈالر کے بڑھنے کی رفتار بھی کم ہوئی تھی یا کہہ لیں کم از کم پاکستان کے اساسے تو بڑھ گئے تھے مگر اب کہاں ہے اپکا جیو نیوز جو مہنگائی کے پھٹے چلاتا تھا اور پیٹرول بم گراتا تھا؟ آج کیوں نہیں ڈھول پیٹا جارہا مہنگائی کا جبکہ اس سے زیادہ مہنگائی ہورہی ہے۔ چلیں چھوڑیں جیو نیوز کو' آپ بتائیں آپ کہاں ہیں اور کب آکر مہنگائی کا ڈھول پیٹیں گے؟ اور اگر آپ تھوڑا تدبر نہیں کرتے اور رجوع نہیں کرتے اپنی باتوں اور متضاد بیانات سے تو بات واضح ہے کہ توسی وچوں نون لیگی او۔

Last edited by a moderator: