علی امین گنڈا پور کی جسٹس منصور سے عمران خان سے ملاقات کروانے کی درخواست

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور سپریم کورٹ پہنچ گئے۔۔۔۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پہنچ گئے

علی امین گنڈا پور سپریم کورٹ مین جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوگئے، عمران خان سے ملاقات کی درخواست کردی، جسٹس منصور علی شاہ نے علی امین گنڈا پور کو رجسٹرار سپریم کورٹ اور چیف جسٹس یحیی آفریدی سے رجوع کرنے کرنے کا راستہ دکھا دیا
https://twitter.com/x/status/1937734848363274260 اسلام آباد، لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل بھی عدالت میں پیش
ایک ارجنٹ مسئلہ درپیش ہے ، خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ سیشن چل رہاہے ، لطیف کھوسہ

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ارجنٹ سنی جائے، وکیل لطیف کھوسہ

جوڈیشل سائیڈ پر ہم کچھ نہیں کر سکتے،جسٹس منصور علی شاہ

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کریں ،جسٹس منصور علی شاہ

یہی بہترین طریقہ ہے آپ کا وقت بچے گا،جسٹس منصور علی شاہ

آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے،جسٹس منصور علی شاہ

چیف جسٹس یحییٰ آفرید ی پریکٹس پروسیجر کمیٹی کے چیئرمین ہیں ،جسٹس منصور علی شاہ
بجٹ منظوری کا پراسس اسمبلی میں چل رہا ہے،وزیر اعلی امین گنڈا پور

پارٹی سربراہ کا ایک ویژن ہوتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور

ہماری بار بار درخواست کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،علی امین گنڈاپور
تحریک انصاف کی بجٹ کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی،علی امین گنڈاپور

بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو خط بھی لکھا تھا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
خط پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بڑے اچھے ریمارکس دیئے تھے،علی امین گنڈا پور
بانی پی ٹی آئی کے خط پر کوئی عمل نہیں ہوا، وزیراعلی ٰ علی امین گنڈا پور

چیف جسٹس یحیی ٰ آفریدی لاہور میں ہیں،جسٹس منصور علی شاہ
چیف جسٹس سے رجوع کریں ، جسٹس منصور علی شاہ

جوڈیشل سائیڈ پر ہم کچھ نہیں کر سکتے،جسٹس منصور علی شاہ

آپ معاملہ چیف جسٹس کو بجھوا سکتے ہیں، وکیل لطیف کھوسہ
بہتر یہ ہے رجسٹرار یا چیف جسٹس سے رجوع کریں ،جسٹس منصورعلی شاہ
 
Last edited by a moderator:

Back
Top