عمران خان سے ملاقات کی اجازت کیلئے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور آج سپریم کورٹ گئے، مگر حیران کن طور پر انہوں نے نہ تو کوئی رجسٹرار سپریم کورٹ کے سامنے درخواست دائر کی اور نہ ہی چیف جسٹس سے رابطہ کیا بلکہ جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پہنچ گئے
اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے علی امین گنڈا پور کو رجسٹرار سپریم کورٹ اور چیف جسٹس یحیی آفریدی سے رجوع کرنے کرنے کا راستہ دکھا دیا
اصول یہ ہوتا ہے کہ کوئی درخواست دائر کرنے کیلئے پہلے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جاتی ہے پھر رجسٹرار اس پر فیصلہ کرتا ہے، اگر اعتراضات ہوں تو اعتراضات دائر کرکے درخواست واپس کردیتا ہے ورنہ درخواست پر نمبر لگادیتا ہے اور پھر یہ درخواست اپنی باری پر سماعت کیلئے مقرر ہوتی ہے
https://twitter.com/x/status/1937745876715290661
مگر علی امین گنڈاپور حیران کن طور پر جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پہنچے تو اسے صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے نئی ڈرامہ بازی، سؔٹنٹ قرار دیا اور کہا کہ علی امین گنڈاپور ایسے ڈرامے اپنے اوپر دباؤ ختم کرانے کیلئے کررہے ہیں۔
سعید بلوچ نے اس پر تبصرہ کیا کہ علی امین گنڈا پور کا اچانک سپریم کورٹ پہنچنا اور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہو کر عمران خان سے ملاقات کی استدعا کرنا انتہائی احمقانہ عمل ہے۔ گنڈاپور بظاہر دباؤ زائل کرنے کے لیے پھرتیاں دکھا رہے ہیں لیکن اس سے آزاد ججز کو متنازعہ بھی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک وزیراعلیٰ کو عدالتی طریقہ کار کا علم نہیں؟ کیا لطیف کھوسہ صاحب جیسے سینیئر وکیل بھی لاعلم ہیں؟ وزیراعلیٰ کے نیچے ایڈووکیٹ جنرل کا پورا آفس ہے کیا وہاں سے بھی رہنمائی و معاونت نہیں کی گئی؟
https://twitter.com/x/status/1937745405216981235
آپ کو عدالت سے ریلیف چاہیے تو ایک درخواست دائر کریں نا کہ سیدھا کسی ایک جج کی عدالت میں پیش ہو کر اپنا اور جج کا بھی تماشہ بنا دیں اور انہیں متنازع کرنے کی کوشش کریں
پاکستانیت نے تبصرہ کیا کہ یہ علی امین کا طریقہ واردات ہے ، ہر کام کو خراب کرنا ، غلط طریقے سے کرنا ، بے وقت کرنا ، اصل ایشو کو نقصان پہنچا نا اور دکھاوے کیلئے تماشے کرنا ، یہ پورے الیکٹوریٹ کی توہین ہے ، یہ نوجوان نسل کی ذہانت کی توہین ہے ، نوجوان۔اس جعلساز کو پہنچان چکے ہیں
https://twitter.com/x/status/1937747182913810867
راجہ محسن نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا ایک اور میڈیا اسٹنٹ ، سپریم کورٹ کے ایک جج کی عدالت میں جا پہنچے، وزیر اعلی کی قانونی ٹیم کو یقینا معلوم ہو گا کہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا طریقہ کیا ،سماعت کے لیے مقرر ہونے کا طریقہ کیا ہے ، پھر اس میڈیا گیم کا مقصد کیا ہو سکتا ؟
https://twitter.com/x/status/1937734835054735741 https://twitter.com/x/status/1937734835054735741 اس پر صحافی فہیم اختر نے لطیفہ شئیر کیا کہ جنگل میں جانور بیماری سے مر رہے تھے فیصلہ ہوا بندر کو ڈاکٹر بناتے ہیں،چار سال تک بندر نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی ڈگری لیکر واپس آیا تو لومڑی بیمار ہوگئی،بندر کے پاس لے آئے ڈاکٹر بندر نے ایک درخت سے دوسرے پر چھلانگیں لگائیں لیکن لومڑی مرگئی،باقیوں نے کہا ڈاکٹر نے کوشش تو بہت کی ہے
https://twitter.com/x/status/1937746194324971549
عارف ڈار نے تبصرہ کیا کہ علی امین گنڈاپوری اس وقت ایکٹنگ میں لیلے کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔۔ سپریم کورٹ جانے کا ڈرامہ رچا رہا ۔۔۔ او بے شرم بے غیرت کیا تجھے نہیں پتہ کہ سپریم کورٹ کا چیف جسٹس اس وقت لاہور میں کورٹ کررہے ہیں ۔۔ بے غیرت غدار شرابی لیلے اب ہم روز تجھے زلیل و خوار کرینگے تم نے خان سے غداری کی ہے اور خان سے غداری کی ایک ہی سزا ہے صرف زلیل و خوار کرنا ۔۔
https://twitter.com/x/status/1937736054305341719
Last edited by a moderator: