
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو کے سیکیورٹی گارڈز نے اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی محمد مرتضیٰ پر حملہ کر دیا، حملے میں اے سی اور ان کے ساتھ موجود اسٹاف شدید زخمی ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1574795935166898181
تفصیلات کے مطابق لاہور کی پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی جو کہ علیم خان کی ملکیت ہے اس کے سیکیورٹی گارڈز نے اسسٹنٹ کمشنر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، حملے میں اسٹنٹ کمشنر کے ساتھ موجود اسٹاف ودیگر ملازمین بھی زخمی ہوئے۔ جبکہ حملہ آور جتھے سے سرکاری گاڑی بھی توڑ دی۔
https://twitter.com/x/status/1574802343635345414
زخمی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے اسٹاف کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سامنے آنے والی ویڈیوز میں اسسٹنٹ کمشنر کی ٹوٹی ہوئی گاڑی اور علیم خان کے سیکیورٹی سٹاف کو گاڑی توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1574836067819294727
دوسری جانب وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ علیم خان کے سٹاف نے شعیب صدیقی ودیگر کی ایما پر اے سی سٹی و دیگر ملازمین پر حملہ کر کے ریاست کی رٹ کو چینلج کیا ہے۔ ملزموں کے خلاف 7اےٹی اے کے تحت دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر نے تصدیق کی کہ اس حملے اور مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 7 ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
Last edited: