
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے جیلوں کے نظام میں بہتری کے حوالے سے عبدالعلیم خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جیلوں کے نظام میں بہتری کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی میں ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق، عائشہ نواز اور عنیزہ فاطمہ شامل ہیں۔
ان کے علاوہ کمیٹی میں سیدعلی رضاشاہ، سابق آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، اسامہ خاور، احد فاطمہ بخاری، مدیحہ طلال، میری جمیز گل اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل بھی شامل ہیں۔
کمیٹی جیلوں میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے گی، کمیٹی جیل میں قیدیوں کو بہتر سہولیات دینے کے حوالے سے تجاویز دے گی۔
کمیٹی کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی 16 مئی کو اس حوالے سے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کو دے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15aleemkhakialbehtri.jpg