علیم خان ،ترین کا ن لیگ کی فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں ہوگا،احسن اقبال

nawai1i11.jpg

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کا مسلم لیگ ن کی فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ان سے دونوں رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں ممکنہ شمولیت کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی فیصلہ سازی میں بنیادی کردار انہیں لوگوں کا ہوگا جنہوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

اس پر اینکر شہزاداقبال نے سوال کیا کہ کیا آپ اس شخص سے تبدیلی لائیں گے جسے آپ قبضہ مافیا اور عمران خان کی اے ٹی ایم کہتے ہیں؟ اس پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی کو چورڈاکو کہنے سے ہم اس حقیقت کو نہیں بدل سکتے کہ وہ منتخب ارکان اسمبلی اور سیاسی حقیقت ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر علیم خان نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ۔ملاقات نواز شریف کے گھر پر مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجےہوئی، نوازشریف سے ملنے کیلئےعلیم خان عقبی دروازے سے داخل ہوئے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان اور نوازشریف کی ملاقات لندن میں ہوئی جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔

نجی چینل کے ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ علیم خان کی ملاقات میں ن لیگ پنجاب کےصدرراناثنااللہ کااہم کردارہے۔نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات کا اہتمام مشترکہ دوستوں نے کیا۔

علیم خان نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ ان کے ساتھ تین سال میں کیا ہوتا رہا اوران کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کو کس طرح نشانہ بنایا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عبدالعلیم خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

اس ذلت سے موت بہتر تھی۔
 
Back
Top