علیمہ خان کے بیان پر مس لیڈنگ سرخی، سوشل میڈیا صارفین'جیو نیوز' پر برہم

7geoohehahhdlinskhdhd.png

سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیان کا نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی طرف سے توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ: پانامہ کیس میں جج نے غلط فیصلہ دیا تھا، جس کیس میں
نوازشریف کو اقامہ پر سزا دی گئیں اصلی کیس پر نہیں، ججز صحیح فیصلہ دیتے تو یہ آج ایسے نہ پھر رہے ہوتے۔

نجی ٹی وی چینل نے اپنے مختلف پلیٹ فارم پر علیمہ خان کے بیان کو مختلف انداز میں شائع کرتے ہوئے لکھا: نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے! سینئر صحافی خرم اقبال نے لکھا: خبر کی مکمل تفصیل۔۔!!پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی، جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا، اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے: علیمہ خان

https://twitter.com/x/status/1773577938568364174
ایڈووکیٹ عبدالمجید مہر نے لکھا: جیو نیوز ہمیشہ کی طرح جھوٹ پھیلاتے ہوئے ! مکمل خبر یہ تھی کہ پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی، جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا، اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے: علیمہ خان

https://twitter.com/x/status/1773600419920449812
ملیحہ ہاشمی نے لکھا: جیو نیوز نے پوری بات نہ بتا کر صحافتی بددیانتی کا مظاہرہ کیا ہے! پوری خبر یہ ہے کہ علیمہ خان نے کہا کہ نواز شریف کو "اقامہ" (کے کمزور کیس) پر سزا دے کر جج نے غلطی کی۔ اگر اقامہ کی بجائے اصل مضبوط کیس میں نواز شریف کو بچانے کی بجائے سزا دی جاتی تو یہ آج آزاد نہ پھر رہے بوتے"!

https://twitter.com/x/status/1773678892714189085
محبوب خان نے لکھا: جیو کی آج کی خبر! نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی تھی": علیمہ خان ! مکمل خبر یہ ہے کہ: پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی، جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا! اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے: علیمہ خان

https://twitter.com/x/status/1773587674051305490
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: یہ کہلاتی ہے زرد صحافت، جیو کی ہیڈ لائن دیکھیں اور اصل بیان دیکھیں۔ اصل بیان: علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا، اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے!

https://twitter.com/x/status/1773615022222057907
آصف محمود نے لکھا:اصلی اور نقلی خبر میں فرق ، 45 اور 47 جیسا فرق ، جیو نیوز کیا کہنے آپ کے! نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی تھی": علیمہ خان، مکمل خبر! علیمہ خان نے کہا: پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی۔۔ جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا۔۔ اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی۔۔ اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے"۔

https://twitter.com/x/status/1773643724574065096