"علیزے شاہ نے نہ صرف یاسرنواز بلکہ ہمایوں سعید سے بھی بدتمیزی کی"

alize00113.jpg



اداکارہ علیزے شاہ سوشل اپنے بدلتے انداز کے باعث ویسے ہی زیر موضوع رہتی ہیں، ایک بار اداکار اور پروڈیوسر اور ہدایتکار یاسر نواز نے علیزے شاہ کے حوالےسے کہا تھا کہ ان کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کرینگے،اس انکار کے پیچھے چھپی وجہ ساتھی اداکار نوید رضا نے بتادی۔

اداکار نوید رضا نے انکشاف کیا کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے سیٹ پر اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز سے بہت بدتمیزی کی،نوید رضا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران علیزے شاہ کے حوالے سے یہ انکشاف کیا۔

نوید رضا نے بتایا کہ انہوں نے علیزے شاہ کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا، جس میں یاسر نواز بھی ہمارے ساتھی اداکار تھے،اس ڈرامے کے سیٹ پر علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کے ساتھ بدتمیزی کرتی تھیں،یاسر نواز ایک کامیاب اور معروف اداکار ہیں تو اُن کے کام میں غلطیاں نکالنا غلط بات ہے۔


نوید رضا نے مزید انکشاف کیا کہ علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کی لکھی گئی اسکرپٹ سے لائنس نکال دیتی تھیں اور کہتی تھیں کہ مجھے یہ سین یاسر نواز کے ساتھ نہیں کرنا،یاسر نواز اپنے بالوں میں ہیئر ڈرائر کررہے ہوتے تو اُس سے بھی علیزے شاہ کو مسئلہ ہوتا تھا،اس طرح اپنے سینئر اداکار سے بات کرنا بدتمیزی کہلاتا ہے جوکہ بالکل غلط ہے۔

اداکار نے یہ انکشاف بھی کیا کہ علیزے شاہ نہ صرف یاسر نواز بلکہ ہمایوں سعید سے بھی بدتمیزی کرچکی ہیں کہ مجھے کام دیں۔ ہمایوں سعید نے علیزے شاہ سے کہا کہ آپ کس طرح کام کررہی ہو جس پر علیزے شاہ نے بدتمیزی کرتے ہوئے ہمایوں سعید سے کہا کہ آپ لوگ مجھے دیں گے کام؟

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے ندا سے سوال کیا تھا کہ یاسر کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں مشکل ہوئی؟ندا نے کہا تھا کہ بطورِ اداکار یاسر کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت مشکل ہوئی تھی کیونکہ اُن کے ساتھ یاسر کی کیمسٹری نہیں بن پارہی تھی۔

یاسر نواز نے بتایا کہ واقعی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پریشان ہوگیا تھا اور میں پچھتانے لگا تھا کہ آخر میں نے اس اداکارہ کے ساتھ کام کیوں کیا،علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکار یاسر نواز کے ساتھ کام کیا تھا،جو بہت ہٹ رہا تھا۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
اس قوم کا انتہائی اہم مسٗلہ آشکار کرنے کا شکریہ۔۔
میرے پاس بھی خبر ہے،۔۔
میرے گلی کی بلی نے راہ چلتے کتے پر بھونکنا شروع کردیا۔۔۔جس سے کتے کو ہارٹ اٹیک ہوگیا۔
 

Back
Top