علمائے دین اور حکمرانوں کے دربار

P@triot

Senator (1k+ posts)
https://jang.com.pk/writer/hamid-mir
علمائے دین اور حکمرانوں کے دربار



ایک طاقتور حکمران اپنے زمانے کے ایک نامور عالمِ دین کو اپنی حکومت کا چیف جسٹس بنانا چاہتا تھا لیکن اُس عالمِ دین نے انکار کر دیا جس پر اُنہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اُس عالمِ دین کا نام تھا امام ابو حنیفہؒ اور اُنہیں جیل بھجوانے والے حکمران کا نام ابو جعفر عبداللہ بن محمد المنصور، جو دوسرا عباسی خلیفہ تھا۔ امام ابو حنیفہؒ حکمرانِ وقت کے دربار سے دور رہنے کی کوشش کرتے تھے۔ جب المنصور نے اُنہیں چیف جسٹس کا عہدہ پیش کیا تو امام ابو حنیفہؒ نے کہا کہ میں اپنے آپ کو اس عہدے کے قابل نہیں سمجھتا۔ یہ سن کر خلیفہ طیش میں آگیا کیونکہ اس زمانے میں چیف جسٹس کی حیثیت خلیفہ کے نائب کی تھی۔ خلیفہ نے گستاخ لہجے میں کہا کہ تم جھوٹ بولتے ہو۔ یہ سن کر امام ابو حنیفہؒ نے خلیفہ سے کہا کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو پھر واقعی میں اِس عہدے کے قابل نہیں۔ اِس جواب کے بعد امام ابو حنیفہؒ کو جیل بھیج دیا گیا اور اُن کے ایک شاگرد ابو یوسف کو چیف جسٹس بنا دیا گیا۔ جیل میں امام ابو حنیفہؒ پر تشدد کیا جاتا تھا تاکہ وہ خلیفہ کا حکم مان لیں لیکن اُنہوں نے وقت کے حکمران کی خواہش کے سامنے سر جھکانے سے انکار کر دیا اور پھر جیل سے ہی اُن کا جنازہ اٹھا۔ بغداد میں اُنکے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ المنصور نے امام جعفر صادقؒ کو بھی زبردستی اپنی اطاعت پر مجبور کیا اور انہیں بھی گرفتار کر لیا۔ بعض روایات کے مطابق المنصور کے حکم پر امام جعفر صادقؒ کو زہر دیدیا گیا تھا۔ اسی دور میں ایک اور عالمِ دین امام مالک بن انسؒ نے بھی خلیفہ المنصور کے جبر کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ جب گورنر مدینہ نے حکم دیا کہ خلیفہ کی اطاعت کا حلف لینا سب پر واجب ہے تو امام مالکؒ نے فتویٰ دیا کہ زبردستی خلیفہ کی اطاعت پر مجبور کرنا جائز نہیں۔ یہ فتویٰ امام مالکؒ کا جرم بن گیا لہٰذا اُنہیں گرفتار کرکے مدینہ میں سر عام کوڑے مارے گئے۔
جس دور میں امام ابو حنیفہؒ، امام جعفر صادقؒ اور امام مالکؒ ایک جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہہ رہے تھے تو اسی دور میں ایسے علماء بھی تھے جو اپنی خوشامد کے باعث خلیفہ کے منظورِ نظر بن گئے۔ حکمرانِ وقت کی خوشامد کرنے والے درباری علماء کو آج کوئی نہیں جانتا۔ آج اگر کسی کا نام زندہ ہے تو جابر حکمران کے سامنے انکار کی پاداش میں جیل جانے اور کوڑے کھانے والے علماء کا نام زندہ ہے۔ ان علمائے حق کی روایت کو آگے بڑھانے والوں میں امام احمد بن حنبلؒ بھی شامل تھے۔ امام احمد بن حنبلؒ نے ایک اور عباسی خلیفہ المامون کے دور میں کچھ درباری علماء کی طرف سے پیش کئے گئے نظریات کو مسترد کیا جن میں خلقِ قرآن کا نظریہ بھی شامل تھا۔ کچھ علماء نے اپنی اہمیت جتانے کیلئے دعویٰ کیا کہ اللہ کا علم مخلوق ہے یہ بعد میں پیدا ہوا ہے لیکن امام احمد بن حنبلؒ کا موقف تھا کہ قرآن اللہ کا علم ہے اور جو یہ گمان کرے کہ یہ بعد میں پیدا ہوا اس نے کفر کیا۔ المامون نے اس نظریے سے انکار کو اپنی توہین سمجھا اور امام احمد بن حنبلؒ کو جیل میں ڈال دیا۔ کچھ دنوں کے بعد المامون نے امام احمد بن حنبلؒ کو دوبارہ اپنے دربار میں طلب کیا۔ جب امام احمد بن حنبلؒ اور انکے ایک ساتھی محمد بن نوحؒ کو بیڑیاں پہنا کر خلیفہ کے پاس لے جایا جا رہا تھا تو خلیفہ کے ایک ملازم نے روتے ہوئے امامؒ کو بتایا کہ اگر آج آپ نے خلق قرآن کے نظریہ کو تسلیم نہ کیا تو خلیفہ اپنے ہاتھ سے آپ دونوں کا سر قلم کرے گا۔ یہ سن کر امام احمد بن حنبلؒ نے دعا کی کہ اے میرے پروردگار! اگر قرآن تیرا غیر مخلوق اور ازلی کلام ہے تو ہم دونوں کو مامون کے ساتھ اکٹھا ہونے سے بچا لے کہ نہ ہم دونوں اسے دیکھ سکیں نہ وہ ہم دونوں کو دیکھ سکے۔ اسی رات کو المامون کی موت واقع ہو گئی۔ اس کے مرنے کے بعد اسکا بھائی معتصم باللہ خلیفہ بنا۔ اس دوران محمد بن نوح کا انتقال ہو گیا۔ معتصم نے امام احمد بن حنبلؒ کو اپنے دربار میں طلب کیا اور درباری علماء سے ان کا مناظرہ کرایا۔ یہ درباری علماء امام احمد بن حنبلؒ کے دلائل کے سامنے ڈھیر ہوگئے تو انہوں نے خلیفہ سے کہا کہ یہ گستاخ صرف ہمیں نہیں، آپ کو بھی کافر قرار دے رہا ہے۔ خلیفہ نے امام احمد بن حنبلؒ کے کپڑے اتارنے کا حکم دیا اور اپنے سامنے انہیں کوڑے لگوائے۔ کوڑوں کی برسات میں امام احمد بن حنبلؒ کی استقامت نے معتصم باللہ کو پریشان کر دیا۔ وہ کوڑے کھاتے کھاتے بے ہوش ہوگئے۔ خطرہ تھا کہ وہ زندگی کی بازی نہ ہار دیں لہٰذا انہیں بے ہوشی کی حالت میں رہا کر دیا گیا۔ یہ رمضان کا مہینہ تھا، امام احمد بن حنبلؒ روزے سے تھے۔ انہیں نیم مردہ حالت میں اسحاق بن ابراہیم کے گھر لایا گیا۔ ہوش میں آنے پر انہیں کہا گیا آپ کے جسم سے خون بہہ رہا ہے، روزہ افطار کر لیں لیکن امام احمد بن حنبلؒ نے نمازِ ظہر ادا کی اور کہا حضرت عمر فاروقؓ نے بھی زخمی حالت میں نماز ادا کی تھی۔ شام کو روزہ افطار کیا اور بعد ازاں ان جلادوں کو معاف کر دیا جنہوں نے کوڑے مارے لیکن ان گمراہ علماء کو معاف نہیں کیا جنہوں نے اسلام کے نام پر گمراہی پھیلائی۔ ان کے جنازے میں لاکھوں افراد شریک ہوئے اور اس جنازے کو دیکھ کر ہزاروں نصرانی مسلمان ہو گئے۔ یہ جنازہ 12ربیع الاول کو ہوا۔
امام شافعیؒ سے لے کر امام موسیٰ کاظمؒ اور عبدالرحیم محدث دہلویؒ سے مجدد الف ثانیؒ تک بہت سے علمائے حق اور مجتہدین نے اپنے اپنے وقت کے حکمرانوں کے جبر کو مسترد کیا اور تکلیفیں اٹھائیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کی کتاب ’’کشف المحجوب‘‘ میں امام احمد بن حنبلؒ کا ذکر ملتا ہے لیکن ان پر فتوے لگانے والے درباری علماء کا کہیں ذکر نہیں ملتا۔ ایک دفعہ خلیفہ ہارون الرشید نے امام مالکؒ کو ملاقات کا پیغام بھیجا اور کہا کہ آپ نے جو کتاب لکھی ہے وہ آپ سے سننا چاہتا ہوں۔ امام مالکؒ نے جواب بھجوایا ’’علم کی زیارت خود کی جاتی ہے وہ کسی کی زیارت نہیں کرتا‘‘۔ شاہ ولی اللہؒ نے اپنی کتاب ’’انفاس العارفین‘‘ میں لکھا ہے کہ مغل بادشاہ عالمگیر نے عبدالرحیم محدث دہلویؒ سے ملاقات کی خواہش کی۔ انہوں نے بادشاہ کو خط لکھا اور کہا ’’اہلِ اللہ کا اس بات پر اجماع ہے کہ وہ فقیر بہتر ہے جو کسی امیر کے آستانے پر حاضری نہ دے‘‘۔ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ وہی علماء قابلِ تقلید ہیں جو امراء کے درباروں میں حاضریاں نہیں دیتے بلکہ امراء خود چل کر ان کے پاس جاتے ہیں۔
Izzat aur zillat sirf Allah kay haath main hai..yeh mir jaffer aur is jaisi sahafti tawaifain bohot jald bayizzat hongi Inshaa Allah
 

Imran Siddiqi

Minister (2k+ posts)
Hamid Mir Ulma E Haq Ke Jalsay se Khitab Kartay Huway
sadas.jpg
 

NCP123

Minister (2k+ posts)
Jahil e matlaq woh maheno is surgery aur goli jo ab bhi uskey jism main hai us takleef se guzarta raha...!
ISI chief beghairat Gen Zaheer ul haram pe ilzaam lagya tu army ne action kiyon nahi lia?
Black list karna thaa na..
Phir Gen Ghaforaa kapora ne Hamid mir ko hamesha press conferences main front pe kiyon rakhaa?
Kiyon hamid mir ke betay ke shadi main shareek hua
kiyon Hamid mir urf ghaddar ke saath PSL ke match dekhay?
malshi bhai tumhray generals ko pata chal gaya the ke harm udhir Zaheer ul islam ne hi attack kar waya thaa,,
PS: shirt ke upar patta , braces kehlatey hain jo shirt ke upar bhi pehney jasatkey hain woh bandage nahi hotey , sirf abdominal support ke liey hotey hain!
lagta hey tum ne uss ke ander jaa ker dekha hey ke goli abhi bhi uss ke ander hey......tumhein tu pata huga bhai.............for rest of your story....ha ha ha ha ha ha ha ha ha.....
 

NCP123

Minister (2k+ posts)
Allah apkey ahl e ayaal ko bhi usi ki tarah chehe goliyan pait main lagywae aur inshallah woh bhi bandaage aka braces shirt ke upar pehan kar ghomain !
Ameen bol kar saboot dain ke woh drama kar rah tha....... ? ?
Allah aap ku sabre jameel ataa keray....
 

bhaibarood

Chief Minister (5k+ posts)
lagta hey tum ne uss ke ander jaa ker dekha hey ke goli abhi bhi uss ke ander hey......tumhein tu pata huga bhai.............for rest of your story....ha ha ha ha ha ha ha ha ha.....
Dhakkan we have our fraternity who move the news that HM got surgery by one of our Professors !
And we know well that how many bullets are retrieved and how many are left in the body due to inaccessible location.

I am not bhonpoo like you I know my facts.
 

NCP123

Minister (2k+ posts)
Dhakkan we have our fraternity who move the news that HM got surgery by one of our Professors !
And we know well that how many bullets are retrieved and how many are left in the body due to inaccessible location.

I am not bhonpoo like you I know my facts.
if you are physician how come you have time to sit and bubble here.....you must be Dr. DHNKANAA then...or you must be one who wash dishes for those 4 professors.........and you must be one jis ku Professors ne apna choota bunna ker rakhety hein...tu itna faregh Dr. hey ju siasat.pk per betha rehta hey......