
سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن و صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری کو رمضان پیکیج کے بیگز پر نوازشریف کی تصویر کا عمران خان فائونڈیشن کی طرف سے عوام کو دیئے گئے راشن بیگز سے موازنہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ "پنجاب گورنمنٹ پر سب سے زیادہ تنقید رمضان بیگز پر میاں نوازشریف کی تصویر پر اپوزیشن کی طرف سے تنقید کی جا رہی ہے" جس پر مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نوازشریف کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1767124335582437580
تحریک انصاف کے آفیشل پیج سے ویڈیو شیئر ہونے کے بعد سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن و صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان فائونڈیشن کی طرف سے دیئے گئے راشن بیگز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: نوازشریف عمرانی ڈاکو اور اس کی ڈاکو بیگم المعروف بنٹی ببلی سے پاکستان اور پنجاب کی جان چھڑوا کر لوگوں کو ریلیف دے رہا ہے! ویسے فساد خان زچہ بچہ،ٹوائلٹس اور راشن بیگ پر ابو کے پیسے لگا رہے تھے یا باجی کی سلائی مشینوں کے؟
https://twitter.com/x/status/1767141097124380809
سینئر صحافی رضی طاہر نے ردعمل میں لکھا: عظمیٰ بخاری کی جانب سے شیئر کی گئی روشن پیک کی تصویریں سرکاری خزانے سے جاری کیے گئے سامان کی نہیں بلکہ نجی فلاحی ادارے عمران خان فاؤنڈیشن کی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1767180454237471000
سینئر صحافی عمران افضل راجہ نے لکھا: "جیسی مالکن جاہل، ویسی کنیز جاہل" آئی کے ایف پرائیویٹ تنظیم ہے، بنی بھی عمران خان کے نام پر ہے وہ جس کی مرضی چاہے تصاویر لگائیں، کسی کے باپ کا پیسہ نہیں اُن کا اپنا ہے! رہی بات زچہ بچہ کی تو شریف خاندان کی دائی اپنے مطلب کا کام ڈھونڈ ہی لیتی ہے!
https://twitter.com/x/status/1767204698015035718
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: راشن کے تھیلوں پر صاف صاف IKF لکھا ہوا ہے جس کا مطلب عمران خان فائونڈیشن! اس کا مطلب ہے کہ یہ این جی او نے دیے تھے، پنجاب حکومت نے نہیں۔ مائی گلاسی اور اس کی کنیز یا تو یہ بات نہیں سمجھ پارہی یا تو پھر اپنے والد زاہد بخاری کی طرح جھوٹی اور ڈھیٹ ہیں!
https://twitter.com/x/status/1767172613694984668
سینئر صحافی ارم ضعیم نے لکھا: ریمنڈ ڈیوس شاید مکمل فیس دے کر نہیں گیا، پنجاب سے عوام نے لات مار دی، لگتا ہے صدمے سے دماغ ہل گیا ہے، اس لیے ایک NGO کی طرف سے دی گئی امداد اور حکومت پنجاب کے عوامی خزانے میں فرق معلوم نہیں ہو رہا اور جہالت کی انتہا ہے کہ تصویریں بھی خود پوسٹ کر دی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1767162567036747800
حمزہ خان نے لکھا: عظمی بخاری کی جانب سے شیئر کی گئی روشن پیک کی تصویریں سرکاری خزانے سے جاری کیے گئے سامان کی نہیں بلکہ نجی فلاحی ادارے عمران خان فاؤنڈیشن کی ہیں!
https://twitter.com/x/status/1767189523790786651
ارم جعفری نے لکھا: عقل سے پیدل ان خواتین کو کون سمجھائے کہ جو تصاویر لگائی گئیں تھیں اُس وقت عمران خان وزیر اعظم تھے اور جو تھیلوں کی تصویر ہے وہ عمران خان فاونڈیشن کی ہیں، اب نواز شریف کو تو تم لوگوں نے وزیر تو کیا حکومت میں چپڑاسی تک کا عہدہ نہیں دیا!
https://twitter.com/x/status/1767154459279315030
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryaj1h1h12i1.jpg