عظمیٰ بخاری کے مریم کے 500 سے 800 روپے تک کے سوٹ کے دعوے پر دلچسپ تبصرے

mayam1h1i.jpg

حال ہی میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا چھوٹی عید پر ایک بڑا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے مریم نواز کی عاجزی و انکساری بیان کرتے ہوئے کہا ک مریم نواز بازار سے عام 500، 600، 700، 800 روپے کا جوڑا لیکر پہن لیتی ہیں،اور چہرے پر صرف ایک یا دو چیزیں لگی ہوتی ہیں ۔

وزیر اطلاعات کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کی آراء کی بھرمار ہو گئی ۔ اور انکے اس بیان کو شدید تنقید اور طنز کا سامنا کرنا پڑا،انکا کہنا تھا کہ اس مہنگائی کے دور میں 500 سے 800 کا سوٹ کہاں ملتا ہے؟ گھٹیا سے گھٹیا کوالٹی کا سوٹ بھی اتنے کا نہیں ملتا۔

فیاض شاہ نے تبصرہ کیا کہ یہ کون سے پاکستان کی بات کر رہی جہاں 700-800 کا لان کا سُوٹ مل رہا ہے؟ 800 روپے میں تو اب سمپل ٹی شرٹ نہیں ملتی
https://twitter.com/x/status/1778450794859118767
آزاد منش کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا لان کا سوٹ اگر چھ سات سو روپے میں آتا ہے تو سلائی عظمی بخاری خود کر کے دیتی ہوگی، سو ڈیڑھ سو روپے میں
https://twitter.com/x/status/1778422236581417273
عبید بھٹی نے تبصرہ کیا کہ جس زمانے میں سوٹ کی سلائی 1500 سے 2000 روپے ہے، اس زمانے میں مریم نواز صاحبہ 600، 700 والا سوٹ سیل سے لے کر پہنتی ہیں لیکن انکو جچ اتنا جاتا ہے کہ گوچی ارمانی کا لگنے لگتا ہے۔ عظمی بخاری صاحبہ نے میٹھا اس قدر تیز کر دیا ہے کہ 25 کروڑ لوگوں کو اس بیان سے شوگر ہو جائے
https://twitter.com/x/status/1778409468872491362
فراز چشتی نے کہا کہ ویسے 800 سو کا تو بچے کا ریڈی میڈ بھی نہی ملتا یہ مریم نواز 800 سو کا کون سا کپڑا لیتی ہے وہ شاید کوئی اور کپڑا ہوگا
https://twitter.com/x/status/1778379928272007556
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ مجھے اس دکان کا پتہ بتائیں، سارے محلے کی عورتوں کو عید گفٹ میں اپنی جیب سے دوں گی
https://twitter.com/x/status/1778400491929542926
وقاص کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر اس نے مریم نواز کے مہنگے جوڑوں پر عوام کی نظر دلوائی ہے
https://twitter.com/x/status/1778369397981118784 https://twitter.com/x/status/1778425004364865634
 
Last edited by a moderator: