غیرملکی سیاح کی ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور غلاظت کی شکایت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے ایک غیر ملکی سیاح نے شئیر کیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں غیر ملکی سیاح نے کہا کہ مقامی افراد نے ہوٹل کا فضلہ جھیل میں چھوڑے جانے کی اطلاع دی ہے۔
غیرملکی نے ویڈیو میں دکھایا بھی کہ جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق کو واضح طورپر دیکھاجاسکتاہے۔
https://twitter.com/x/status/1934679505127305260
وزیردفاع خواجہ آصف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک دشمنی ھے ۔ ھوٹل کا نامُ بھی بتائیں ۔ کاروباری مصلحت کا شکار نہ ھوں
https://twitter.com/x/status/1935025952087498848
غیر ملکی سیاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلگت بلتستان کی حکومت ایکشن میں آگئی اور فوری واقعے کا نوٹس لے لیا اور محکمہ تحفظ ماحولیات گلگت بلتستان کی ٹیم معائنہ کرنے عطا آباد جھیل پہنچ گئی۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جھیل میں سیوریج کے پانی کے شواہد ملے تو ہوٹل انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Last edited by a moderator: