عطاتارڑ کی برا حشر کرنیکی دھمکی پر سوشل میڈیا صارفین کاردعمل

twii1i1.jpg


مسلم لیگ ن کے رہنماعطا ءتارڑ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں واضح طور پر بتارہا ہوں ہمارے کسی رکن یا رہنما کے خلاف کسی نے نعرہ لگایا تو میریٹ ہوٹل میں جو ہوا اس سے بھی برا حشر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ کسی رکن کی طرف کسی نے نعرہ لگایا، گالی دی یا آواز نکالی تو گزشتہ روز میریٹ ہوٹل میں ہونے والے واقعہ سے برا حشر ہوگا یہ میں آج واضح کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالےسے ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں، ہم نے بہت برداشت کیا ہے،2017 میں جہاں جاتے تھے ہوٹلوں میں جہازوں میں گو نواز گو کے نعرے لگانے والے لوگ جمع ہوجاتے تھےمگر ہم نے کبھی مزاحمت نہیں کی تھی مگر اب اگر کسی رکن کو گالی دی گئی یا نعرہ لگایا گیا تو وہی ہوگا جو کل میریٹ ہوٹل میں ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر عطاء تارڑ کے اس بیان کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصرے شروع کردیئے ہیں، صارفین نے عطاء تارڑ کی اس دھمکی کی مذمت کی اور اسے اظہار رائے کی آزادی کے خلاف اقدام قرار دیا۔

https://twitter.com/x/status/1514305677753208833
ڈاکٹر جنید نے کہا کہ منی لانڈرنگ سمیت دیگر کیسز میں ملوث قیادت کی جانب سے یہ ایک شرمناک بیان ہے۔

https://twitter.com/x/status/1514305892753321995
رابعہ آصف نے لکھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو اس پاگل پن کو روکنا ہوگااور ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے مافیاز کے خلاف ایکشن لیں۔

https://twitter.com/x/status/1514294654681894912
ام عبیہا نے عطاء تارڑ کے بیان پرسخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو شائد یہ علم نہیں ہے کہ یہ کوئی مہم نہیں بلکہ عوامی ردعمل ہے، آپ کی جرآت کیسے ہوئی کہ آپ 22 کروڑ لوگوں کو دھمکی دیں۔

https://twitter.com/x/status/1514294345922490374
عمرارشد نے کہا کہ یہ شخص تشدد کو ہوا دے رہا ہے، کوئی عدالت ہے جو ابھی کھلے اور اس کے خلاف ایکشن لے؟

https://twitter.com/x/status/1514288618239676422
محمد احمد نے سپریم کورٹ سے عطاء تارڑ کے بیان پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فورا انصاف چاہیے اور ہمیں کچھ روز پہلے معلوم ہوا ہے کہ عدالتیں رات کے 11 بجے بھی نوٹس لے لیتی ہیں۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
ایک لیر لیر جوڑ کر وہ بھی بدنام اور چوری کی بنی ہوئ حکومت کو یہ کاکروچ سمجھ رہا ہے کہ مارشل لا لگایا ہے ۔میں نے کہا گو نواز گو دفع ہو ۔امریکہ پاکستان کے عوام پر فردا فردا وہ زبان بندی نافذ نہیں کر سکتا جو چند میر جعفروں سے طے کر لیتا ہے۔جہاں یہ حشر کرنے کی دھمکی دے رہے ہو اس عوام سے اتنا ڈر؟ لگتا ہے مستقبل کا اندازہ ہو گیا ہے۔کیسے زرداری کا لوگوں کو ‍خرید کر نظر کیا ہوا اس کی وجہ سے تحفہ یہ حکومت تمہارا عوام میں حشر نشر ہو گا
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
We all know whenever he speaks, it is Marium who is speaking in him. That low life woman should be held to account.

لے کے رہیں گے آزادی

غداروں کی

#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 

Back
Top