
فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے کہا ہے کہ ان سے متعلق غلط رپورٹس نکال نکال کر دکھائی جا رہی ہیں کہ اتنے کروڑ نکل آئے اور اتنی زمین نکل آئی، ہمارے کسی اکاؤنٹ میں 75 کروڑ روپے کیش کی صورت میں موجود نہیں ہیں۔
احسن جمیل گجر نے کہا کہ ان کی تمام اراضی ایف بی آر میں ڈکلیئر ہے، پنڈی روڈ پر نہ کوئی کاروبار ہے نہ ہی زمین لی ہے، ہم نے گزشتہ حکومت سے ایک ٹکے کا فائدہ نہیں لیا۔
فرح گوگی کے شوہر نے کہا کہ ہماری جہاں جہاں زمین موجود ہے وہاں موضع کا نام لکھا ہے۔ میں پاکستان کا ایک ذمہ دار شہری ہوں جب بھی کوئی ایجنسی مجھے یاد کرے گی میں ضرور آؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ اور عطاتارڑ جیسے ساتھی جھوٹ بول بول کر خرابی پیدا کر رہے ہیں کہ یہ نکل آیا اور وہ نکل آیا یہ سب جھوٹ ہے۔ احسن جمیل گجر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر تارڑ صاحب لائق فائق وکیل ہوتے تو سیاست دانوں کی جھولی جھگی میں مصروف نہ ہوتے ان کا بھی اپنا نام ہوتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3attararjMILgujjar.jpg