
لاہور کی سیشن عدالت نے بشیر میمن کو منی لانڈرنگ سمیت تین مقدمات میں بے قصور قرار دے دیا۔ بشیر میمن کے وکلا نے عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں۔
سیشن عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ تفتیش میں کیا رپورٹ ہے ابھی تک، جس پر ایف آئی اے نے کہا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے، بشیر میمن ایف آئی اے کو مطلوب نہیں ہیں، بشیر میمن ان تینوں مقدمات میں ملوث نہیں ہیں۔
جس کے بعد بشیر میمن کے وکلا نے درخواستیں واپس لے لیں۔ عدالت نے کہا کہ ہم تفتیشی کا بیان قلمبند کر لیتے ہیں۔ جس پر ایف آئی اے نے کہا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ خیال رہے درخواستگزار نے دو درخواستیں ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہیں۔
ایف آئی نے عدالت میں مؤقف دیا کہ تفتیش میں بشیر میمن بے قصور ثابت ہوئے ہیں اور ان کی گرفتاری کسی مقدمے میں مطلوب نہیں ہے۔ بشیر میمن پر منی لانڈرنگ سمیت دیگر مقدمات درج تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/NAB-basheer.jpg
Last edited: