Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

لاہور ہائیکورٹ میں چیرمین تحریک انصاف فوکل پرسن اظہر میشوانی کے بھائی ظہور الحسن میشوانی کی بازیابی کا کیس
عدالت نے فریقین کے جوابات آنے کے بعد درخواست نمٹا دی
وزارت داخلہ، وزارت دفاع، پولیس سے دیگر اداروں نے ظہور الحسن مطلوب نہیں، جواب
ظہور الحسن کسی مقدمے میں نامزد نہیں گرفتاری مطلوب نہیں، جواب
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے اظہر میشوانی کے والد کی درخواست پر سماعت کی
ظہور الحسن کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، عابد ساقی
ظہور الحسن کو گھر سے پولیس ینفارم والے اٹھا کے لے کر گئے، عابد ساقی
ظہور الحسن کو رہاء کرنے کے بدلے میں اظہر میشوانی کو پیش کرنے کے مطالبات کیے گیے، عابد ساقی
سی ٹی ڈی والوں نے 2 موبائل نمبرز سے رابطے کیے جس کی تفصیلات موجود ہیں، عابد ساقی
ہمیں تمام اداروں نے جواب جمع کروا دیا ہے کہ مغوی انکے پاس نہیں ہے، جسٹس علی ضیاء باجوہ
آپ مقدمے کے اندارج کے لیے درخواست دیں اگر عملدرآمد نہ ہوا تو پھر آجائیں، جسٹس علی ضیاء باجوہ
یہ معاملہ انسانی بنادی حقوق کا ہے، عدالت حکم دے سکتی ہے، عابد ساقی
مغوی کو 40 دن سے زائد ہوچکے ،کچھ معلوم نہیں کہاں ہے، عابد ساقی
آپ پہلے جسٹس آف پیس سے حکم لے لیں، پھر دوبارہ آجائیے گا، جسٹس علی ضیاء باجوہ
میں حکم نامے میں ہدایات کر دیتا ہوں، جسٹس علی ضیاء باجوہ
عدالت نے تمام اداروں کی جانب سے جواب آنے پر درخواست نمٹا دی
ظہور الحسن میشوانی کیجانب سے سیکرٹری ہائیکورٹ بار صباحت رضوی اور رانا مدثر عدالت پیش ہوئے
https://twitter.com/x/status/1671048829985079299
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/C5XcvSs/azhaiaham.jpg