
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے خلاف میڈیا پر منظم مہم کا معاملہ، نجی نیوز چینل کے بیورو چیف کو 12 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف منظم مہم کے خلاف سماعت ہوئی، عدالت نے اے آر وائی نیوز چینل کے بیورو چیف کو اگلی مقررہ تاریخ پر حاضر ہونے کی ہدایت جاری کر دی، نجی نیوز کے بیورو چیف سے اس ضمن میں جواب بھی طلب کر لیا۔
عدالت نےریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ منصفانہ تنقید اور تبصروں کی حوصلہ افزائی کی ہے لیکن بے بنیاد سیاسی بیانیے کو آگے بڑھانا اور عدلیہ کے خلاف منظم طریقے سے توہین آمیز مہم چلانے والوں کوسنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عدالت کی جانب سے کورٹ رپورٹرز کے صدر افضل بٹ اور ثاقب بشیر کو عدالت کی معاونت کے لئے طلب کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kashif-abbasi%20isssbd.jpg
Last edited by a moderator: