
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ خواجہ آصف نے ایک بار پھر میرے گھر پر حملہ کرایا ہے۔
عثمان ڈار کی والدہ نے ایک ویڈیو بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف پر یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس واقعے کا نوٹس لیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سن کر 20 لوگ میرے گھر بھیجے گئے مجھے زد و کوب کیا گیا۔حملہ آوروں نے گھر کا مین دروازہ توڑ دیا، میری قمیض کو پھاڑ ڈالا۔
https://twitter.com/x/status/1736860035081175462
انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے ضرور جاؤں گی، کوئی مجھے زد و کوب کر کے من مانی نہیں کرا سکتا۔میں جیل میں بھی جا کر الیکشن لڑوں گی۔
عثمان ڈار کی والدہ کے بیان پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی انتقامی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں۔میں نے ہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین اور ان کے خاندان کا احترام کیا ہے، میری بیوی 3 درجن بار عدالتوں کی پیشیاں بھگت چکی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1737015658725216339
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرا بیٹا جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اس کے خلاف بھی جھوٹے مقدمے بنائے گئے۔میرے ان سیاسی مخالفین نے مشرف اور پی ٹی آئی حکومتوں میں میرے خلاف درخواست بازی کی۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے دونوں ادوار میں 6، 6 ماہ قید کاٹی لیکن کچھ ثابت نہ ہو سکا، میری ذات کی سیاست عوام سے کمٹمنٹ، اصولوں اور وفاداری پر ہے۔
اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ جو شخص ٹی وی بیٹھ اس لیڈر کے خلاف گواہ بن جاۓ جس کی خوشامد میں کفر کی حدود کو چھو جا تا تھا۔ اسکے شر سے میں کیسے محفوظ رہ سکتا ھوں ۔
https://twitter.com/x/status/1737028583162265845
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے محترمہ کو پریس کانفرنس میں بہن کہا ھے اور مجھے اس رشتے کے تقدس کا پورا احترام ھے۔ نسلوں کے خاندانی تعلق اور رشتہ دار یاں ھیں۔ میں ایسی گھٹیا سیاست پہ لعنت بھیجتا ھوں جس پہ مجھے اپنی خاندانی روایات اور تربیت کو قربان کرنا پڑے ۔
سیالکوٹ پولیس کے ڈی پی او بھی خواجہ آصف کے دفاع میں سامنے آگئے اور کہا کہ افسوس عمر ڈار جو کے ایک اشتہاری ملزم ہے اور مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے، اس شخص نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی والدہ کو گھٹیا طریقہ سے استعمال کیا اور الزام خواجہ محمد آصف صاحب پر لگادیا۔
https://twitter.com/x/status/1737039093974872265
ڈی پی او سیالکوٹ بار بار عمرڈار کو اشتہاری ملزم کہتے رہے اور عثمان ڈار کے گھر کی خواتین پر الزامات لگاتے رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/poah1i1h12h1.jpg