
عبوری وزیراعظم کیلئے 4 نون لیگی امیدوار، نواز شریف ناراض ، نوازشریف کو منانے کی کوششیں ناکام، نجی چینل کا دعویٰ
نجی چینل جیو اور اے آروائی نے دعویٰ کیا ہے کہ عبوری وزیر اعظم کیلئے نوازشریف 4 ن لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر ناراض ہو گئے۔شہباز شریف کی مرضی سے نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
اے آروائی کے صحافی نعیم اشرف کے مطابق شہباز شریف بہت بری طرح سے پھنسے ہوئے ہیں۔ان کا کیس دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ نکل نہیں سکتے جس طرح سے انکی ٹرانزیکشنز، ملازمین کے نام سے اکاونٹس سامنے آرہے ہیں جن کی تنخواہیں اتنی نہیں تھیں۔
نعیم اشرف کے مطابق جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں، شہبازشریف اسی طرح پھنسے رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے جن 4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیر اعظم کے امیدوار تھے۔
ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تھے، اور انھوں نے عبوری وزیر اعظم کیلئے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا۔ نوازشریف سے جو رہنما چند روز پہلے ملنے گئے تھے وہ ایازصادق ہیں
ذرائع کے مطابق باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا جبکہ پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انہیں نامزد کیا گیا۔
سنٹرل پنجاب سے تعلق رکھنے والے جس امیدوار کا سیاسی حلقوں میں نام لیا جارہا ہے وہ خواجہ آصف ہیں جبکہ پوٹھوہار سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تعلق رکھتے ہیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے امیدوار کانام ایک معمہ بن گیا ہے، بعض کے خیال میں یہ مفتاح اسماعیل ہی ہوسکتے ہیں کیونکہ کراچی میں ماسوائے مفتاح اسماعیل کے کوئی اور ن لیگ کا نمایاں رہنما نہیں ہے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rejectii112-nawaz11.jpg