
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے عام انتخابات میں بھاری مارجن سے فتح حاصل کرلی ہے، تاہم الیکشن میں فتح کے بعد ایک شہری کو تھپڑ مارنے کی شکیب الحسن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں حصہ لیا اور بھاری مارجن سے فتح حاصل کی،انتخابات نتائج کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہےجس میں شکیب الحسن کو ایک شخص کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شکیب الحسن شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو کب اور کہاں کی ہے ؟ اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1744232933228183735
میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو انتخابات کے دوران شکیب الحسن کی جانب سے ایک بوتھ وزٹ کے موقع پر اس وقت بنائی گئی جب بوتھ پر کرکٹ سٹار کی آمد کی خبر پھیلنے سے لوگوں کا ایک بڑا ہجوم اکھٹا ہوگیا۔
شکیب الحسن کے فینز اور ووٹرز نے ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ان کے گرد رش لگادیا اور انہیں گھیرے میں لے لیا جس سے ایک افراتفری کی کیفیت پیدا ہوگئی، اس دوران کئی لوگوں نے شکیب الحسن کو چھونے اور ان سے ہاتھ ملانے ، گلے ملنے کی کوشش کی، ایسے میں ایک شخص نےشکیب الحسن کا کندھا پیچھے سے پکڑ کر ان سے ملنے کی کوشش کی۔
https://twitter.com/x/status/1744185531272163524
لوگوں کے ہجوم میں گھرے شکیب الحسن نے پیچھے سے ملنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پلٹ کر ایک تھپڑ رسید کردیا، اس پورے واقعہ کو اردگرد موجود افراد کے کیمروں کی آنکھوں نے قید کرلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں حصہ لیا اور بھاری اکثریت سے جیت کر بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2shakibulhasana.png