
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کی مختلف اسمبلیوں کے ہونے والے انتخابات میں سے مشرقی پنجاب کے نتائج نے بی جے پی کو ہلا کر رکھا دیا ہے جہاں کانگریس کے بڑے بڑے برج ’’عام آدمی پارٹی‘‘ نے الٹا کر رکھ دیئے ہیں، جبکہ اترپردیش، اتراکھنڈ، منی پور اور گووا میں بی جے پی جیتی ہے۔
بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق ریاستی انتخابات نے سب کو حیران کر دیا ہے کیونکہ نوجوت سنگھ سدھو سمیت کانگریس کے بڑے اور مضبوط امیدوار قدرے نا تجربہ کار اور متوسط طبقے کے امیدواروں سے شکست کھا گئے۔
دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی کا امیدوار موبائل فون کی دکان پر سیلز مین ہے جس نے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ کو شکست دی۔ وزیراعلیٰ کو شکست دینے والے عام آدمی پارٹی کے اس امیدوار لابھ سنگھ اگو کا باپ کھیتوں میں مزدور جب کہ اس کی والدہ اسکول میں خاکروب ہے۔
کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ ساتھ شرومنی اکالی دل کے رہنما پرکاش سنگھ بادل اور ان کے بیٹے سکھبیر سنگھ کو بھی شکست ہوئی۔ عام آدمی پارٹی مشرقی پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔
عام آدمی پارٹی نے سابق اداکار اور کامیڈین بھگونت مان کو ریاست کے وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے، وہ 2019 میں عام آدمی پارٹی پنجاب کے کنونیر بنے اور اب تک 3 بار رکن اسمبلی بن چکے ہیں۔
جب کہ 2013 میں انا ہزارے سے علیحدہ ہوکر الیکشن میں حصہ لینے والے اندرکیجروال نے اپنی جماعت بنالی تھی اور نئی دہلی میں اتحادی حکومت قائم کی لیکن کرپشن کے خلاف بل منظور نہ کرا پانے پر محض 49 دن میں مستعفی ہوگئے تھے۔
بھگونت مان سینڈاپ کامیڈی کے علاوہ گلوکار بھی ہیں اور مختلف فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں جن میں اپنے، سکھ منی، ہیروہٹلر ان لو شامل ہیں۔ وہ 16 مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bhagon1i1i12.jpg