
عامر لیاقت نے بلیک میلر کہنے والے سوشل میڈیا صارفین کو رنڈی کا بچہ کہہ دیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کیلئے اپنا کیرئیر قربان کردیا اور کئی لوگوں کو ناراض کیا۔
عامر لیاقت جن کی اپنی اہلیہ کیساتھ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات ہوئی تھی، تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئے اور مختلف ٹویٹر پیغام سے میڈیا اور لوگوں کی توجہ حاصل کرکے اپنی اہمیت بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان پر لفظی وار کرتے نظر آتے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں بلیک میلر کہتے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت اس سے قبل بجٹ اجلاس، سینٹ الیکشن اور دیگر اہم مواقعوں پر پہلے وزیراعظم عمران خان کوووٹ نہ دینے کا اعلان کرتے ہیں اور مختلف ٹویٹس سے میڈیا اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعدازاں عین وقت پر مان جاتے ہیں۔
عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مصیبت کے وقت بھائی سے کچھ مانگا نہیں جاتا دھمکی دے کر کچھ لے کر ووٹ نہیں دیا جاتا۔
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو رنڈی کے بچے کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ رنڈی کے بچوں(جن کی امیاں پنجاب میں بیوہ ہوگئی ہیں) تم نے مجھے ہمیشہ کہا میں بلیک میلر ہوں خان کو دھمکی دیتا ہوں بس اتنا بتادو کیا لے لیا خان سے؟
https://twitter.com/x/status/1507340533147922432
عامرلیاقت کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی اپنے بھائی (الطاف حسین)کے ساتھ کھڑا ہوں۔
اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں عامرلیاقت نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خوف نہیں لیکن آج بھی فخر ہے میری سیاسی تربیت الطاف حسین بھائی نے کی، وفاداری سیکھی وہیں سے صرف مجھ سمیت چند افراد نے اختلاف ہوا تو وزارت اور رکنیت قومی اسمبلی سب چھوڑ دیا اور کسی کو جوائن نہیں کیا ۔
https://twitter.com/x/status/1507345554170269709
عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ میں نیوٹرل ہوں، اورکیوں ہوں؟خان صاحب نے بھی پوچھا میں نے عرض کیا آپ کی محبت میں ٹی وی کیرئیرچھوڑ دیا ، میر شکیل الرحمن اور اپنے بھائی ابراہیم (میر شکیل الرحمان کے صاحبزادے)سے دور ہوا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گھر بیچ کر گھرچلایا؟ کیاکوئی خریدسکتاہے مجھے؟نہیں! قطعاًنہیں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں مگرآپ نے مجھے ضائع کردیا۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں انمول ہوں خان صاحب
https://twitter.com/x/status/1507335598025052164
واضح رہے کہ رنڈی کا لفظ ہمارے معاشرے میں گالی سمجھی جاتی ہے لیکن شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ رنڈی گالی نہیں، پنجاب میں رنڈی بیوہ خاتون کو کہا جاتا ہے جس کے بعد عامرلیاقت اس لفظ کو استعمال کرکے مختلف لوگوں پر گولہ باری کرتے نظر آتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6aamirliaqarandkabach.jpg