عامرلیاقت کی تیسری شادی پر انکی بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا

teesii122.jpg


تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی بیٹی نے اپنے والد کی تیسری شادی پر بھرپور ردعمل دیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے فیملی معاملات سے متعلق کسی پوسٹ میں ٹیگ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی/ ڈاکٹر عامر لیاقت نے تیسری شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات میں 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔

گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی، ڈاکٹر عامر لیاقت نے تیسری شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات میں 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے عامرلیاقت کی صاحبزادی دعاعامر کے سامنے سوالات کے انبار لگادئیے جس پر دعا عامر نے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک سٹوری کے ذریعے لوگوں پر واضح کیا کہ برائے مہربانی میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ میرے فیملی معاملات سے متعلق مجھے کسی پوسٹ میں ٹیگ نہ کریں۔

DD-3.jpg


ان کا کہنا تھا کہ یہ انسٹاگرام اکاؤنٹ صرف میرے آرٹ ورک کیلئے ہے۔ اگر آپ اس کا احترام نہیں کرسکتے تو مجھے فالو مت کریں۔

عامر لیاقت کی صاحبزادی نے مزید لکھا کہ وہ کسی کمنٹ یا سوالوں کے جواب نہیں دیں گی اور نہ ہی کسی کو اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کوئی وضاحت پیش کرنے کی پابند ہیں۔

خیال رہے کہ دعا عامر، عامر لیاقت حسین کی پہلی اولاد ہیں۔ ان کی والدہ کا نام ڈاکٹر بشریٰ اقبال ہے جو عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ تھیں، انھیں پی ٹی آئی رہنما نے سیدہ طوبیٰ سے نکاح کے بعد طلاق دیدی تھی۔

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے ان کے 2 بچے ہیں جن میں بیٹی دعا اور بیٹا احمد شامل ہیں۔
 

Back
Top