
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق لندن برینٹ خام تیل اٹھاسی ڈالر اکیانوے سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے۔ امریکی ڈبلیوٹی آئی ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت بیاسی ڈالرنواسی سینٹ فی بیرل پر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 3.41 ڈالر (3.67 فیصد) کمی کے ساتھ 89.84 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
یاد رہے کہ 29 اگست سے اب تک امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 14 ڈالر تک کمی ہوچکی ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ پاکستان میں پٹرول دن بدن مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ ماہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ممالک نے رواں ماہ ستمبر میں اپنی پیداوار میں قدرے اضافہ کرنے پر اتفاق کیا تھا تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔
تیل پیدا کرنے والے گروپ ’اوپیک پلس‘ کے اراکین جس میں روس بھی شامل ہے، مشترکہ طور پر پیداوار میں ایک لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کریں گے۔
یاد رہے کہ جولائی اور اگست کے دوران یومیہ چھ لاکھ بیرل کا اضافہ کیا گیا تھا۔
جبکہ تیل درآمد کرنے والے ممالک تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اس سے بھی بڑا اضافہ چاہتے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/oil-price-low-int-pak-wt.jpg