
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد مقامی سطح پر عوام کو ریلیف دینے کی سفارش کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیت میں 10 ڈالرکمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 10 ڈالر14 سینٹ کمی کے بعد 102اعشاریہ 77ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں8 ڈالر24 سینٹ کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مقامی سطح پر عوام کو ریلیف دینے کی سفارش کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمت کی گراوٹ کو دیکھتےہوئےمقامی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں تقریبا 59 روپے تک کمی آسکتی ہے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اگر آئندہ 15 دنوں میں عالمی منڈیوں سے خام تیل موجودہ قیمت پر خریدا جاتا ہے تو مقامی سطح پرپیٹرول کی قیمت 189روپے 29 پیسے بنتی ہے۔
دوسری جانب عالمی ماہری نے خام تیل کی قیمتوں کی گراوٹ کو دیکھتے ہوئےامکان ظاہر کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 65 ڈالر تک گرسکتی ہے۔
امریکی مالیاتی ادارےسٹی گروپ ، ایڈمورس اور فرانسسکو مارٹوشیا نے موجودہ صورتحال اور70 کی دہائی کے بحران کا موازنہ کرنے کےبعد یہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں برس کے آخر تک خام تیل کی قیمت 65 ڈالر جب 2023 کے آخر تک45 ڈالر فی بیرل تک گرنے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی کساد بازاری کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر میں تیل کی طلب منفی ہوجاتی ہے،اگرصورتحال ایسی ہی رہی اور خام تیل پید ا کرنے اور برآمد کرنے والی تنظیموں نے کوئی ایکشن نا لیا یا سرمایہ کاری میں کمی کی توصورتحال مزید خراب بھی ہوسکتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14oilpricescsdown.jpg