
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، عالمی منڈی میں تیل کے سستا ہونے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملیں گے؟
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی کو دیکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں بھی عوام کو ریلیف دیا جائے گا، یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز میں قیمتوں کے تعین کیلئے زیرو ایکسچینج ریٹ لاگو ہونے کا امکان ہے، تاہم ٹیکس لیول کو ایڈجسٹ کرنے سے قیمتوں کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
اس وقت پاکستان میں پیٹرول 275 روپے 60 پیسے جبکہ ڈیزل 284 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
آئندہ 15 روز میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے پانچ روپے، ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کی کمی لائی جاسکتی ہے، یکم اگست سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 84 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے 15 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا اضافہ کیا تھا، گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں، عوام کا مطالبہ ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملنے والا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8pakistan oilexportskjdjdjkd.png