
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو مزید منفی کردیا ہے، موڈیز کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ بی 3 سےسی اے اے کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب میں ڈوبی معیشت کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے، نا ہی آئی ایم ایف سے ڈیل کام آئی، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کو منفی کردیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خزانہ نے موڈیز کی ریٹنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موڈیز کا تخمینہ قبل از وقت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1578059874843480064
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کو B3 سے Caa کر دیا ہے اور آؤٹ لک منفی ہے، ہ آئی ایم ایف پروگرام کی تجدید اور ڈار صاحب کے گھر آنے کے باوجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا ریٹنگ ایجنسی کو بیرونی کھاتوں کی کمزوریوں کے حوالے سے خدشات ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے جانے کے بعد سے یہ دوہری کمی ہے۔