عافیہ صدیقی کی بڑی بہن سے20سال بعد ملاقات،ماں کی موت سے لاعلم

arfiahasiaha.jpg


امریکی جیل میں بہن سے ملنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی والدہ کی وفات سے لاعلم ہیں،ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن عافیہ صدیقی سے بیس سال بعد ملاقات ہوئی جو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، سینیٹر مشتاق احمد نے ٹوئٹ میں ملاقات کی تمام تر تفصیل بتادی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے لکھا ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے تک کی اجازت نہیں تھی، ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ کو اس کے بچوں کی تصاویر تک دکھانے کی اجازت نہیں دی گئی، جیل کے ایک کمرے میں درمیان میں موٹا شیشہ لگا تھا اور اس کے آرپار ملاقات تھی۔

عافیہ سفید اسکارف اور خاکی جیل ڈریس میں تھی، ڈھائی گھنٹے کی ملاقات میں پہلے ایک گھنٹہ ڈاکٹرعافیہ نے روز اپنے اوپر گزرنے والی اذیت کی تفصیلات سنائی، ڈاکٹرعافیہ نے کہا کہ انہیں اپنی امی اور بچے ہروقت یاد آتے ہیں، ڈاکٹرعافیہ کے سامنے والے دانت جیل میں حملے سے ٹوٹ چکے ہیں، ان کو سر پر ایک چوٹ کی وجہ سے سننے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔

عافیہ صدیقی سے ملاقات کی کوششوں میں برٹش سول رائٹس وکیل کلائیو اسٹیفرڈ اسمتھ بھی شریک رہے، ڈاکٹر عافیہ امریکی شہر فورٹ ورتھ میں واقع سویل فیڈرل میڈیکل سینٹر میں قید ہیں، ڈاکٹر فوزیہ کی ان سے اگلی ملاقات کل ہوگی۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Hamari napaak fouj ke zulm jabar ka aik aur shikaar. Aik begunah ko dollars ke liyae baich diyaa haraam zaadoon ne.
 

rahail

Senator (1k+ posts)
Allah Pak or Un kay Farishton ki Laanat Musharraf Razeel par. Allah Pak us ko jahannum mein roast kare. Ameen!