عاصمہ شیرازی اے آروائی کے خلاف کیس جیت گئیں

manso111h21.jpg

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا فیصلے کے خلاف اینکر عاصمہ شیرازی کی اپیل کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے غلط خبر نشر کرنے پر نجی چینل کو سینئر صحافی عاصمہ شیرازی سے معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا اور اے آروائی نیوز کو حکم دیا کہ اینکر عاصمہ شیرازی سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر نجی چینل معافی نامہ نشر کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی چینل کو سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کو 50 ہزار جرمانہ دینے کا حکم بھی دے دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عاصمہ شیرازی چاہیں تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرسکتی ہیں، نجی چینل نے صحافی عاصمہ شیرازی کے خلاف 2 روز تک غلط خبر نشر کی، نجی چینل نے عاصمہ شیرازی کی تصویر بار بار نشر کی۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ پیمرا قواتین کے تحت چینلز کی ذمہ داری ہے کہ خبر کو درست انداز میں نشر کیا جائے، پیمرا قانون کے مطابق کسی کے خلاف غلط، ہراسانی پر مبنی اور ہتک آمیز خبر نہیں چلائی جا سکتی۔

عاصمہ شیرازی نے اپنے حق میں آئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیت ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف میرے لیے بلکہ ان تمام صحافیوں کے لیے تاریخی ہے جنہیں آن لائن اور نجی ٹی وی چینل جیسے مین اسٹریم میڈیا پر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
https://twitter.com/x/status/1731682298477551809
دوسری جانب صحافی عمران میر نے کہا کہ میرا نام جیو پر کس چکر میں ؟کیا میں بھی عاصمہ شیرازی کی طرح کیس کروں یا اپنی غلطی پر جیو خود ہی معافی مانگ لے گا ؟اے آر وائی کے خلاف عاصمہ کیس کے فیصلے کی خبر دیتے ہوئے جیو نے میرا نام خوامخواہ ڈال دیا۔
https://twitter.com/x/status/1731906926961680524
یادرہے کہ نجی ٹی وی چینل نے عامر میر اور عمران شفقت کی ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری پر از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس کو توڑ مروڑ کر عاصمہ شیرازی سے جوڑ کر بار بار چلایا تھا۔
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
اس پیمرا کی کیا بات ہے۔ شہیر گزرنے دیا جا رہا ہے اور سوئی کو پکڑ کر کمال کرتے ھیں۔۔۔۔ں
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
طاقتوار حلقوں کا نیا غلام چینل پرانے غلام سے ہار گیا اس میں خبر کیا ہے؟ عوام کا اس سے کیا لینا دینا؟
 

Back
Top