
عمران خان کے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ سے متعلق ٹویٹ پر بیرسٹر گوہرعلی خان، رؤف حسن اور علی محمد خان عمران خان کے ٹویٹ سے مختلف ٹاک شوز میں لاتعلقی کا اعلان کررہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کافی برہم نظر آئے اور کہا کہ یہ کیسے رہنما ہیں جو عمران خان کے ایک ٹویٹ پر ساتھ کھڑے نہ ہوپائے
سوشل میڈیا صارفین نے ان رہنماؤں کو ڈرپوک اور کمپرومائزڈ قرار دیا لیکن دوسری طرف متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کے ٹویٹ کی حمایت کردی اور کہا کہ حمودالرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے کا کہنے میں کیا برائی ہے؟ یہ رپورٹ پبلک ہونی چاہئے
سابق صدر عارف علوی نے عمران خان کے ٹوئٹ کے حمایت کردی اور کہا کہ حمودالرحمان کمیشن پڑھنے کا کہنے میں کیا غداری ہے؟
https://twitter.com/x/status/1796899633387761842
عمر ایوب خان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کمیشن کی بات کرتے ہیں تو پھر حمود الرحمان کمیشن رپورٹ بھی پبلک کریں، آپ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ بھی پبلک کریں اور آپ اے پی ایس اور دیگر کمیشنز کی رپورٹس بھی پبلک کریں
https://twitter.com/x/status/1796570961262846121
سینیٹر حامد خان کا عمران خان کے اکاؤنٹ سے 1971 سے متعلق کی گئی ٹویٹ کا مکمل دفاع،اکسانے اور ملک کو نقصان پہنچانے کےالزامات کو مسترد کردیا
حامد خان نے کہا کہ وہ جو قوتیں عمران خان کو نشانہ بنانا چاہتی ہیں وہ عمران خان کے ہر لفظ اور ٹویٹ کو توڑ موڑ کر پیش کرتی ہیں ہم عمران خان کے اکاونٹ سے ہونے والی ٹویٹ کے ساتھ کھڑے ہیں
https://twitter.com/x/status/1796596642646511667
بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہ عمران خان کا خیال ہے اگر ہمیں اپنا مستقبل سنوارنا ہے تو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے اور 1971 میں جو کچھ ہوا وہ ہماری غلطیاں ہی تھیں، کچھ بدنیتی بھی تھی اور اس قسم کی غلطیاں ہمیں دہرانی نہیں چاہیے، جو قوم غلطیوں سے سیکھتی نہیں وہ پھر غلطیاں دہراتی ہے
https://twitter.com/x/status/1796599286408544471
بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے پی ٹی آئی کو زندہ رکھا ان کی میں جتنی بھی تعریف کروں وہ کم ہے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں الیکشن میں ہم سے سمبل چھین لیا گیا تھا اس کے باوجود سوشل میڈیا ٹیم نے کامیاب الیکشن کیمپین چلائی
https://twitter.com/x/status/1796609237369405695
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikahai1h1h2222.jpg