عارف حبیب کا وزیراعظم شہباز کو اڈیالہ جیل کے باسی سے ہاتھ ملانے کا مشورہ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1783107178972184648
معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ پڑوسی ممالک سے بشمول بھارت اور دوسرا اڈیالہ کے باسیوں سے ہاتھ ملائیں اور معاملات بہتر کریں۔۔

اڈیالہ جیل کے باسی سے ہاتھ ملائیں، اس سے حالات میں بہتری آئے گی، عارف حبیب کا شہباز شریف کو مشورہ
https://twitter.com/x/status/1783106580000510240
وزیراعظم شہباز شریف کو تاجروں نے بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے بات چیت کی تجویز دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں کاروباری شخصیات سے خطاب کیا اور کہا کہ اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے کہ کس صوبے میں کس کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر پاکستان کے مفاد کےلیے اکٹھے ہوجائیں، ہم سب کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سندھ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، میرا فرض ہے کہ میں اس رابطے کو مضبوط بناؤں مل کر، بعض اوقات ہمیں ایسے فیصلے کرنے ہوں جو ہمیں خود پسند نا ہوں پر ملک کی ترقی کے لیے وہ کرنے ہوں گے۔

ہم قرضوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
https://twitter.com/x/status/1783111887367880785
 
Last edited by a moderator: