عائشہ اکرم کیس:چالان پر اعتراضات کیوں لگ گئے؟کیس کمزور کرنیکی کوشش؟

ayesh1i1i1.jpg


‌‌لاہور : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بدسلوکی کیس میں پراسیکیوشن نے چالان اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا، چالان گزشتہ روز تفتیشی افسر کی جانب سے پراسکیوشن آفس جمع کروایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چالان گزشتہ روز تفتیشی افسر کی جانب سے پراسکیوشن آفس جمع کروایا گیا۔ پراسکیوشن آفس نے چالان کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد قانونی نقطے اٹھا دیئے ۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے چالان کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد اعتراض لگائے اور کہا کہ تفتیشی افسر اعتراض دور کرکے دوبارہ جلد چالان پراسکیوشن آفس میں جمع کرائیں جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ملزمان سے برآمدگی نہیں ہوئی۔

چالان کے مطابق ملزم ریمبو سے صرف بیس ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی جبکہ ملزم ریمبو پر الزام بلیک میلنگ کے ذریعے دس لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ مرکزی ملزم ریمبو کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف سیشن کورٹ میں چالان جمع ہونے کے بعد ٹرائل ہوگا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان پر لڑکی کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں ملزم ریمبو کی درخواست ضمانت منظورکرلی تھی۔ عدالت نے ملزم ریمبو کی ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کیا تھا۔

ملزم ریمبو پر موبائل فون سے قابلِ اعتراض ویڈیو چوری کر کے بلیک میل کرنے، مزید ویڈیوز بنانے اور 10 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو ریمبو نے ہی گریٹر اقبال پارک جانے پر مجبور کیا، ریمبو کے دوست پہلے سے وہاں موجود تھے۔


ٹک ٹاکر نے الزام عائد کیا کہ ریمبو نے اسے سیلفیاں بناتے ہوئے رش میں دھکیل دیا، ریمبو کے ساتھیوں نے اسے اچھالنا شروع کر دیا، کپڑے پھاڑ دیئے، زیورات اور نقدی چھین لی۔

دوسری جانب ملزم ریمبو نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہی جانتا ہوں کہ کس طرح عائشہ کو ہجوم سے زندہ لے کر گھر آیا تھا۔

بعدازاں ملزم ریمبو اور عائشہ اکرم کی ایک آڈیوٹیپ بھی سامنے آئی تھی جس میں ریمبو نے عائشہ اکرم کو گریٹر اقبال پارک جانے پر رضا مند کرتے ہوئے کہا کہ 4 بجے تک پارک پہنچ جانا، اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا۔


اس ٹیپ میں عائشہ اکرم نے کہا تھا کہ میں نے 14 اگست کے لیے الگ سوٹ نکالا ہے، تم نے پہلے میری جتنی عزت کرائی ہے مجھے پتہ ہے۔

ریمو نے عائشہ سے کہا کہ ہمارے پاس قانونی سکیورٹی موجود ہے، جو فراک میں نے تمہیں دی ہے وہ پہن کر جانا، میں نے بھی نیا سوٹ نکالا ہے، تم بس اپنی شہرت اور عوام کا پیار چیک کرنا۔
 

Back
Top