
مینار پاکستان واقعہ کی تحقیقات میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے مابین ملزموں سے پیسوں کے عوض سمجھوتہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
اس پہلو پر تفتیش ایک مبینہ آڈیو ٹیپ کے باعث آگے بڑھی ہے جس میں مبینہ طور پر عائشہ اکرم اور ریمبو کے درمیان 6 ملزموں سے 5،5 لاکھ فی کس لیکر ان سے سمجھوتہ کرنے سے متعلق بات کی جا رہی ہے۔
اس آڈیو کلپ میں خاتون کہتی ہے کہ ملزم غریب ہیں اور وہ پانچ پانچ لاکھ روپے ہی دے دیں تو بہت ہیں۔ دوسری طرف ریمبو عائشہ کو جواب دیتا ہے کہ چلیں ٹھیک ہے میں بات کرتا ہوں۔ آڈیو ٹیپ ریمبو نے فراہم کی جسے پولیس نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔
یاد رہے کہ عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ہی ٹھہرا دیا ہے جس پر ریمبو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی۔
خاتون ٹک ٹاکر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک پر ایک منظم گینگ چلاتا ہے۔ جبکہ ریمبو نے الزام لگایا ہے کہ عائشہ اکرام گرفتار ملزمان سے پیسے لے کر انہیں چھڑوانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اپنے اسی الزام کو ثابت کرنے کیلئے ملزم ریمبو نے اپنے اور عائشہ کے مابین ہونے والی گفتگو کی آڈیو پولیس کو فراہم کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ayesh121.jpg
Last edited by a moderator: