
عائشہ اکرم نے ریمبو میرے بھائیوں کی طرح ہے لیکن ہم کپل شوٹ بھی کرتے ہیں اور 2 سال سے اکٹھے کام کررہے ہیں۔
جس پر ٹاک ٹاکر عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ریمبو کا کہنا ہے کہ عائشہ نے نہ جانے کیوں مجھے میڈیا پر بھائی بنایا، مجھے نہیں پتہ کہ گھبرا کر مجھے بھائی بولا اور ہم ریلیشن میں تھے۔
ملزم نے کہا کہ 2 ماہ سے عائشہ اکرم کا ساتھ دے رہے تھے، مجھ سمیت گرفتار تمام افراد اس کیس کے گواہ بھی ہیں، کسی کی جان بچانے کی یہی سزا ملتی ہے اور یہ سبق ملتا ہے کہ کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہیئے۔ میں ہی جانتا ہوں کہ کس طرح عائشہ کو ہجوم سے زندہ لے کر گھر آیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1446844807188553729
ملزم ریمبو نے مزید کہا کہ منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو ایک سال پرانی ہے۔عائشہ اکرم مقدمے کے ملزمان سے 5، 5 لاکھ روپے لینا چاہتی تھی، میں نے اسے کہا کہ پیسے کے پیچھے مت بھاگو جس پر اس نے نے غلیظ زبان استعمال کی اور دھمکی دی کہ اس کے مطابق بیان نہ دیا تو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔
ریمبو کا دعویٰ ہے کہ عائشہ نے گھبرا کر مجھے بھائی بولا لیکن ریمبو کی ایک پرانی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ عائشہ اکرم کو اپنی بہن قرار دے رہے ہیں ۔ ریمبو کا اس ویڈیو میں کہنا تھا کہ عائشہ میری بہنوں کی طرح اور دوست ہے۔اس نے مجھے مالی طور پر بہت سپورٹ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ay1hh2111.jpg