
گزشتہ روز پولیس کی حراست میں جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کی پولیس وین میں ویڈیو بنانے والا ساتھی کاشف سامنے آگیا ہے۔
ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کاشف کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ یہ وہ شخص ہے جس نے کل قیدیوں کی گاڑی میں علی بلال عرف ظل شاہ کی ویڈیوبنائی تھی، کاشف نے حکومت کے تمام جھوٹے پراپیگنڈے کی ہوا نکال دی ہے، انہوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ قیدیوں کی وین میں بنائی گئی ویڈیو پرانی نہیں بلکہ کل کی ہے۔
ویڈیو میں پی ٹی آئی کارکن کاشف فیاض نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ 8 مارچ 2023 کو پی ٹی آئی کی ریلی تھی ، میں اور ظل شاہ کل ایک قیدیوں کی وین میں اکھٹے بند تھے، ابھی پتا چلا کہ پریزن وین میں بنائی گئی ویڈیو کو پولیس پرانا قرار دے رہی ہے۔
انہوں نے حلف دیتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ آج سے قبل میں اور ظل شاہ نا پہلے کبھی ملے اور نا ہی کسی پولیس وین میں اکھٹے ہوئے، جو ویڈیو جاری کی گئی وہ میں نے خود بنائی، ظل شاہ میرے ساتھ ہی پولیس وین میں بند تھا اس کا میں چشم دید گواہ ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1633797006198964230
سینئرصحافی و تجزیہ کار حامد میر نے بھی اس معاملے پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کاشف کا کہنا ہے کہ مرحوم ظل شاہ نے اس کے موبائل فون سے ہی اپنے والد کو گرفتاری کی اطلاع دی، اسی شخص نے ظل شاہ کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی جو بعد میں سوشل میڈیا پر پھیل گئی، عمران خان نے بھی یہی ویڈیو شیئر کی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1633749617442701313
حامد میر نے اپنی دوسری ٹویٹ میں ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں پولیس وین کی جالیوں سے ظل شاہ کو دیکھا جاسکتا ہے، حامد میر نے بھی اس کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ ویڈیو پی این این کے رپورٹر نے بھیجی اور بتایا کہ کل شام اس پریزن وین کو مال روڈ پر مسجد کے سامنے نہر کے پل یہ ویڈیو بنائی گئی، اب جھوٹ اور سچ کا پتا صرف جوڈیشل کمیشن سے ہی لگایا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1633807061782872067
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zillaahaai.jpg